بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خرام موسم:وادی کا ملک کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع

برفباری کے باعث ہوائی اڈے پر کئی پروازیں منسوخ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-21
in اہم ترین
A A
سرینگر ہوائی اڈے سے ۱۰؍ اضافی پروازیں چلائی جائیں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

سرینگر//
وسیع پیمانے پر برف وباراں کے باعث وادی کشمیر کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ منگل کو بھی زمینی رابطہ منقطع رہا۔
ٹریفک حکام کے مطابق جہاں وادی کو ملک کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے بند ہے وہیں سرینگر، لیہہ شاہراہ اور اور تاریخی مغل روڈ بھی برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ دلواس، پیر ہا، مہاد، کیفٹیریا، جیسوال برج، ترشول موڑ، سیری، ٹی ٹو، مونکی موڑ، موم پاسی، گنگرو،ہنگنی مروگ، کشتواڑی پتھرچلواس پر پتھر کھسک آنے کی وجہ سے سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند ہے ۔انہوں نے لوگوں سے قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے پرہیز کرنے کی صلاح دی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ لوگ موسم بہتر ہونے سے قومی شاہراہ پر سفر نہ کریں اور اس سلسلے میں متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ کئی روز سے ٹریفک بند ہے جبکہ سرینگر، لیہہ شاہراہ پر بھی برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے ۔
علاوہ ازیں بھدر واہ، چمبا روڈ اور کشتواڑ، سنتھن، اننت ناگ روڈ بھی ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند ہیں۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں۲۱فروری کی دوپہر تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کو امکان ہے ۔
ادھر بھاری برف باری کے باعث منگل کے روز سری نگر ہوائی اڈے پر کئی پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔
متعلقہ حکام نے بتایا کہ وادی میں جاری خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر فلائٹ آپریشن کے مکمل طور پر معطل رہنے کا امکان ہے ۔
ائیر پورٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے منگل کے روز سرینگر ہوائی اڈے پر کئی پروزاوں کو منسوخ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انڈیگو اور اور دوسری کئی پراوزوں کو اسٹینڈ بائی موڈ پر رکھا گیا ہے اور بھاری برف باری کے پیش نظر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل رہنے کا امکان ہے ۔
بتادیں کہ وادی کے پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بھی منگل کی صبح سے برف باری ہو رہی ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا یہ سلسلہ منگل کی رات دیر گئے تک جاری رہ سکتا ہے ۔
ادھر وادی کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ زمینی رابطہ بھی منقطع ہے ۔
ٹریفک حکام کے مطابق وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک بند ہے وہیں مغل روڈ اور سرینگر‘لیہہ شاہراہ پر برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں:وزیر اعظم کی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوںکی شرکت

Next Post

کشمیر کا ملک کے ساتھ زمینی رابطہ ہنوز منقطع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
کشمیر کا ملک کے ساتھ زمینی رابطہ ہنوز منقطع

کشمیر کا ملک کے ساتھ زمینی رابطہ ہنوز منقطع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.