الریاض//
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے مُملکت کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر متحدہ عرب امارات اور اس کے الشیوخ کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عرب قوم ایک ایسے رہنما سے محروم ہوگئی ہے جو اپنی زندگی اپنے ملک کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔
شاہ سلمان نے ٹویٹر کے ذریعے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "ہم نے آج اپنے پیارے بھائی شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کو کھو دیا – خدا ان پر رحم کرے، انہوں نے اپنی زندگی اپنے لوگوں کی خدمت اوراپنی ریاست کی ترقی کے لیے وقف کی۔ آل نھیان کی وفات سے ہمیں دکھ پہنچا ہے۔ مرحوم کی وفات پرمتحدہ عرب امارات میں امارات اور مرحوم کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔