منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

خاردار تاروں سے روکنے کے بجائے مودی کو کسانوں سے بات کرنی چاہئے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-14
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ اپنے مطالبات کے ساتھ دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسانوں کو سڑکوں پر قلعہ بندی کرکے اور خاردار تاریں لگا کر روکنے کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی کو کسانوں سے مل کر ان کی بات سننی چاہیے ۔
کانگریس نے کہا کہ دہلی آنے والے کسانوں کو بندوق کے زور پر اور آمریت کے ذریعے نہیں روکا جانا چاہئے ، بلکہ ان کے مطالبات پر غور کیا جانا چاہئے اور مسٹر مودی کو خود ان سے بات کرنی چاہئے ۔
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا، "خاردار تار، ڈرون سے آنسو گیس، کیل اور بندوق… سب کچھ بندوبست کردیا گیا ہے ، آمرانہ مودی حکومت نے کسانوں کی آواز پر لگام لگانے کی کوشش کی ہے ۔ کیا آپ کو یاد ہے کہ انہیں بدنام کیا گیا تھا اور 750 کسانوں کی جان لی گئی تھی۔ دس سالوں میں مودی حکومت نے ملک کے کسانوں سے کئے گئے اپنے تین وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے [؟] 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا، سوامی ناتھن رپورٹ کے مطابق ان پٹ لاگت کے ساتھ 50 فیصد ایم ایس پی کو لاگو کرنا اور ایم ایس پی کو قانونی درجہ دینا۔
دریں اثنائ، کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سورجے والا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا، "جب بھی تاریخ لکھی جائے گی، مودی حکومت کے 10 سالہ دور کو کسانوں کے خلاف ظلم، بربریت، جبر و استحصال کے دور کے طور پر درج کیا جائے گا۔ کسانوں کی آواز کو دبانے کے لیے بی جے پی حکومت نے ملک کی راجدھانی دہلی کو ‘پولس چھاؤنی’ میں تبدیل کر دیا ہے ، جیسے کسی دشمن نے دہلی کے اقتدار پر حملہ کر دیا ہو۔ دہلی کے ارد گرد، خاص طور پر ہریانہ اور دہلی کی سرحدوں پر کیا منظر ہے ؟
انہوں نے کسانوں کو روکے جانے پر حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں اقتدار پر بیٹھے ظالم اور متکبر حکمرانوں سے ہمارا سوال ہے کہ کیا ملک کے کسان انصاف مانگنے دہلی نہیں آ سکتے ؟ کیا حکومت یہ مانتی ہے کہ کسان دہلی کے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں؟ ملک کے کسان وزیراعظم اور ملک کی حکومت سے انصاف نہیں مانگیں گے تو وہ کہاں جائیں؟ جب کسانوں کی تحریک مکمل طور پر پرامن ہے تو کسانوں کے راستے میں کیلیں اور خاردار تار کیوں ہیں؟ مودی حکومت نے 18 جولائی 2022 کو تین کالے قوانین کو واپس لینے کے بعد کسانوں کو ایم ایس پی کے لیے قانون بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ کسان مودی حکومت سے اس وعدے کی ضمانت کیوں نہیں مانگیں گے ؟
کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے انصاف کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے ۔ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی بھی کسانوں کے انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم خود کسانوں سے بات کریں اور ان کے مطالبات پورے کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہ نے گاندھی نگر پریمیئر لیگ کا افتتاح کیا

Next Post

حکومت بنی تو ایم ایس پی پر قانون بنائیں گے : کھڑگے – راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-06-29
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

2025-06-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

2025-06-29
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

حکومت بنی تو ایم ایس پی پر قانون بنائیں گے : کھڑگے - راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.