جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دہشت گردوں سے روابط کا الزام‘یونیورسٹی پروفیسر سمیت ۳ برطرف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-14
in مقامی خبریں
A A
دہشت گردوں سے روابط کا الزام‘یونیورسٹی پروفیسر سمیت ۳ برطرف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
جموں و کشمیر انتظامیہ نے تین سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کی مبینہ سرگرم حمایت کے الزام میں برطرف کر دیا ہے۔
کشمیر یونیورسٹی کے کیمسٹری کے پروفیسر الطاف حسین پنڈت، محکمہ سکول ایجوکیشن کے استاد محمد مقبول حجام اور جموں و کشمیر پولیس کے ایک کانسٹیبل غلام رسول کو دہشت گردی کے تعلق سے سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پروفیسر پنڈت جماعت اسلامی (جے آئی) سے وابستہ تھا اور دہشت گردی کی تربیت کیلئے پاکستان گیا تھا۔ ۱۹۹۳ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے پہلے وہ تین سال تک جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کا سرگرم دہشت گرد رہا۔
وہ جماعت اسلامی کا ایک فعال کیڈر بھی رہا اور دہشت گرد بھرتی کرنے والے کے طور پر کام کیا۔ اس نے ۲۰۱۱ اور۲۰۱۴ میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے خلاف پتھراؤ اور پرتشدد مظاہروں کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
۲۰۱۵ میں، وہ کشمیر یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ایک ایگزیکٹو ممبر بن گیا اور مبینہ طور پر اس پوزیشن کا استعمال طلباء میں علیحدگی پسندی کا پرچار کرنے کے لیے کیا۔ انہوں نے طلباء کو دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب بھی دی۔
مقبول حجام ایک ٹیرر اوور گراؤنڈ ورکر (او ڈبلیو جی) تھا جو لوگوں کو بنیاد پرست بناتا تھا۔ وہ اس ہجوم کا حصہ تھا جس نے سوگام میں ایک پولیس اسٹیشن اور دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا۔ سرکاری ٹیچر ہونے کے باوجود وہ ہمیشہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔
غلام رسول دہشت گردوں کے زیر زمین معاون کے طور پر کام کر رہا تھا۔ وہ دہشت گردوں کا مخبر بھی تھا، جو دہشت گردوں اور او ڈبلیو جی کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے بارے میں اطلاع دیتا تھا۔ اس پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل پولیس اہلکاروں کے نام لیک کرنے کا بھی الزام ہے۔
غلام رسول حزب المجاہدین کے دہشت گرد مشتاق احمد عرف اورنگزیب سے رابطے میں تھا، جو پاکستان جاچکا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جموں و کشمیر میں آئین ہند کے آرٹیکل ۳۱۱(۲)(سی) کے تحت مقدمات کی جانچ اور سفارش کرنے کیلئے نامزد کمیٹی نے ان تینوں ملازمین کو دہشت گردی سے تعلق رکھنے اور اوور گراؤنڈ ورکر کے طور پر کام کرنے پر ان کی سرکاری ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۶ مئی تک موسم میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئیگی

Next Post

حوالہ فنڈنگ کیس:ایس آئی اے سرینگر اور جموں میں چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

حوالہ فنڈنگ کیس:ایس آئی اے سرینگر اور جموں میں چھاپے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.