ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں 17 ہزار بچے والدین سے جدا ہو چکے ہیں: اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-04
in عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

اقوامِ متحدہ//
اقوامِ متحدہ نے جمعے کے روز کہا کہ اس کے اندازے کے مطابق غزہ کی پٹی میں چار ماہ پر محیط جنگ کے دوران کم از کم 17 ہزار بچے والدین سے جدا یا بالکل تنہا رہ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کے فلسطینی علاقوں میں ترجمان جوناتھن کرکس نے کہا، "ہر ایک کے پاس غم کی دل دہلا دینے والی داستان ہے۔”
انہوں نے بیت المقدس سے ویڈیو لنک کے ذریعے جنیوا میں ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا، "بغیر والدین کے رہنے والے بچوں کی یہ تعداد بے گھر ہونے والے فلسطینوں کی مجموعی 17 لاکھ آبادی کے 1 فیصد کے مساوی ہے۔”
کرکس نے کہا کہ بچوں کا سراغ لگانا "انتہائی مشکل” ثابت ہو رہا تھا کیونکہ بعض اوقات جب انہیں زخمی یا صدمے کی حالت میں ہسپتال لایا جاتا تو وہ اپنے نام تک نہیں بتا سکتے تھے۔”
انہوں نے کہا کہ تنازعات کے دوران خاندانوں کے لیے اپنے والدین سے جدا ہو جانے والے بچوں کی دیکھ بھال کرنا عام بات تھی۔
کرکس نے کہا، البتہ غزہ میں "خوراک، پانی یا محفوظ مقام کی کمی کی وجہ سے خاندان خود پریشان ہیں اور انہیں فوری طور پر دوسرے بچے کی دیکھ بھال کرنے کے لیے چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ وہ خود اپنے بچوں اور خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے برسرِ پیکار ہیں۔”
انہوں نے کہا جنگ سے غزہ میں بچوں کی ذہنی صحت شدید متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "ان میں ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں مثلاً مسلسل اضطراب کی انتہائی بلند سطح، بھوک میں کمی، وہ سو نہیں پاتے، جب بھی وہ بم دھماکوں کی آوازیں سنیں تو وہ جذباتی جوش یا گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔”
یونیسیف کے اندازے کے مطابق حالیہ تنازعہ شروع ہونے سے پہلے غزہ کی پٹی میں پانچ لاکھ سے زیادہ بچوں کو ذہنی صحت اور نفسیاتی-معاشرتی مدد کی ضرورت تھی۔
کرکس نے کہا، اب ادارے کا خیال ہے کہ تقریباً تمام یعنی ایک ملین سے زیادہ بچوں کو اس طرح کی مدد کی ضرورت ہے”۔
کرکس نے کہا، "بچوں کا اس تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے باوجود وہ ایسے مصائب کا شکار ہیں جن کا کبھی کسی بچے کو سامنا نہیں ہونا چاہیے۔”
تشدد کی جو سطح 7 اکتوبر کو دیکھی گئی یا جو ہم نے اس وقت سے دیکھی ہے، کبھی بھی کسی بچے کا ایسے حالات سے سامنا نہیں ہونا چاہیے۔”
انہوں نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ یونیسیف ایسے بچوں کا صحیح شمار کر سکے جو اپنے والدین سے جدا ہیں یا اکیلے حیات رہ گئے ہیں، ان کے رشتہ داروں کا پتہ لگا سکے اور انہیں نفسیاتی مدد فراہم کر سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترکیہ کے سینٹرل بینک کی گورنر نے استعفیٰ دیدیا

Next Post

چلی کے متعدد جنگلات آگ کی زد میں کم ازکم 10 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک

چلی کے متعدد جنگلات آگ کی زد میں کم ازکم 10 افراد ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.