نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی 3 فروری 2024 کو اوڈیشہ میں مہانڈی کول فیلڈز لمیٹڈ ( ایم سی ایل ) کے اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ۔ ان میں بھونیشوری فیز-I، تالچر کول فیلڈز، انگول ضلع میں پہلا میل کنیکٹیویٹی ( ایف ایم سی ) پروجیکٹ ہے ، 335 کروڑ روپے کی لاگت سے ریک لوڈنگ کے وقت کو تقریباً 50 منٹ تک کم کیا جائے گا، ماحول دوست نقل و حمل متعارف کرایا جائے گا، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی اور کوئلے کی نقل و حمل کے اخراجات میں کمی آئے گی۔
ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے اور کارگردگی کو بڑھا کر لاجسٹکس لاگت کو کم کرنے کے لیے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے اصولوں کے مطابق کوئلہ کی وزارت نے کوئلے کے موثر انخلاء کو مزید تیز کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے میں اضافہ شروع کیا ہے ۔ کوئلہ پیدا کرنے والے علاقوں میں ریلوے نیٹ ورک کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ سی آئی ایل، آئی آر سی او این اور حکومت اوڈیشہ کا جوائنٹ وینچر "مہانادی کول ریل لمیٹڈ” کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے ۔ چی آئی ایل نے اضافی ریل لائنیں بچھانے ، موجودہ ریل لائنوں کو دوگنا کرنے ، ریل اوور ریل ( آر او آر) ، وائی۔ کوورس ) وغیرہ کی تعمیر کے لیے اہم ریل انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کو فنڈ فراہم کیا ہے ۔
تمام ذیلی اداروں میں سی آئی ایل نے فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی (ایف ایم سی) پروجیکٹس کی تعمیر کے ذریعے پٹ ہیڈ سے ریلوے لوڈنگ پوائنٹ تک میکانائزڈ کوئلے کی نقل و حمل کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ تمام بڑی کانوں کے لیے کل 100 سے زیادہ ایف ایم سی منصوبوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ یہ منصوبے ایک طرف لوڈنگ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں، لوڈنگ کے وقت کو کم کرتے ہیں اور دوسری طرف اخراج اور آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔