ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آرکیولوجیکل سروے رپورٹ کوئی ثبوت نہیں:مسلم پرسنل لا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-28
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی// آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے کہا ہے کہ گیان واپی مسجد کے تعلق سے دی گئی آرکیو لوجیکل سروے آف انڈیا کی رپورٹ اس متنازعہ معاملہ میں کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے ، فریق مخالف اس کا پریس میں انکشاف کرکے نہ صرف توہین عدالت کا مرتکب ہواہے بلکہ ایسا کرکے اس نے سماج میں انتشار اور بد امنی ہی پیدا کی ہے ۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق بور ڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ گیان واپی مسجد کے تعلق سے ہندو فرقہ تنظیمیں کئی سالوں سے مسلسل عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔ اس کی تازہ مثال آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا کی وہ رپورٹ ہے جو اس نے عدالت میں داخل کی تھی اور کورٹ ہی کے حکم پر مدعیان اورمدعاعلیہ کو فراہم کی ہے ۔ یہ رپورٹ ان کے مطالعہ اور تیاری کے لئے تھی تاہم فریق مخالف نے اس کا پریس میں اجراء کرکے نہ صرف عدالت کی توہین کی ہے بلکہ ملک کے سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی ہے ۔ اسی طرح چند ماہ قبل جب سروے ٹیم نے حوض میں موجود فوارہ کو اپنی رپورٹ میں شیولنگ قرار دیا تھااس وقت بھی فریق مخالف اس کی خوب خوب تشہیر کرکے عوام کو گمراہ کرنے اور سماج میں بدامنی پیدا کرنے کی پوری کوشش کی تھی حالانکہ ابھی تک ماہرین کے ذریعہ اس کی تحقیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ عدالت نے اس پر کوئی فیصلہ دیا ہے ۔
بورڈ کے ترجمان نے آگے کہا کہ اس سے قبل بابری مسجد کے معاملہ میں بھی محکمہ آثار قدیمہ نے بابری مسجد کے نیچے ایک عالیشان مندر کے ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن جب بورڈ کی جانب سے ملک کے دس ممتاز ماہرین آثار قدیمہ نے عدالت میں محاکمہ کرکے اس کی پول کھول دی نیز اس کے برعکس کھدائی میں پائی جانے والی چیزوں سے بابری مسجد کی حمایت میں دلائل دئے تو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے اس رپورٹ کو لائق اعتناء ہی نہیں سمجھا اور سپریم کورٹ نے اپنے مشاہدات میں کہا کہ کھدائی میں جو اشیاء ملی ہیں وہ بابری مسجد کی تعمیر سے چار صدیوں پیشتر کی ہیں۔ لہٰذا موجودہ رپورٹ پر عدالت کا حتمی فیصلہ کیا ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ بابری مسجد معاملہ میں جو حشر محکمہ آثار قدیمہ کی رپورٹ کا ہوا تھا اس سے مختلف معاملہ اس رپورٹ کا بھی نہیں ہوگا۔ ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے معتبر اور اہم ادارے فرقہ پرستوں کے ہاتھوں میں کھلونا بن کر اپنی اہمیت وافادیت کھوتے جارہے ہیں۔
ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے آگے کہا کہ بورڈ کی لیگل کمیٹی اور ہمارے وکلا اس رپورٹ کا تفصیل سے جائزہ لے کر مسجد کی انجمن انتظامیہ کے ذریعہ عدالت میں پیش کریں گے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس پورے معاملہ پر نگاہ رکھے ہوئے ہے ۔ گیان واپی مسجد کی انتظامیہ سے بھی بورڈ برابر رابطہ میں ہے ۔ بورڈ کی لیگل کمیٹی بھی پورے معاملہ کا جائزہ لیتی رہتی ہے ۔ ان شائاللہ اس معاملہ میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ مسلمانوں کو امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے برابر دعا اور استغفار کرتے رہنا چاہیے وہ مسبب الاسباب ہے ۔ ہم ملک کے عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں عدالت کا حتمی فیصلہ آنے تک وہ اس رپورٹ پر کوئی رائے نہ بنائیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کی ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تین-صفر سے شکست دی

Next Post

راہل نے لوگوں سے انصاف کی لڑائی کے لیے چندہ دینے کی اپیل کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
لداخ کے لوگوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے©:راہل گاندھی

راہل نے لوگوں سے انصاف کی لڑائی کے لیے چندہ دینے کی اپیل کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.