جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا؛ پہلی بار پھانسی کے بجائے نائٹروجن گیس سے سزائے موت دیدی گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-27
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

واشنگٹن//
امریکا میں پہلی مرتبہ ایک مجرم کی سزائے موت پر پھانسی کے بجائے نائٹروجن گیس کے ذریعے عمل درآمد کیا گیا جس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں 1989 میں ایک مبلغ نے اپنی اہلیہ کو انشورنش کی رقم کے لیے بیدردی سے قتل کرا دیا تھا جس میں دو اجرتی قاتلوں کو پھانسی کی سنائی گئی تھی۔
ان میں سے ایک مجرم کینیتھ اسمتھ کو امریکا کی تاریخ میں پہلی بار سزائے موت نائٹروجن گیس کے ذریعے دی گئی جس کے لیے 58 سالہ مجرم کو ایک ایسا ماسک پہنایا گیا تھا جس میں نائٹروجن گیس بھری ہوئی تھی۔
اٹارنی جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ نائٹروجن گیس سے بھرا ماسک پہنانے کے محض 40 منٹ کے اندر مجرم اسمتھ کی موت واقع ہوگئی۔
یاد رہے کہ کینیتھ اسمتھ کو دو سال قبل مہک اور جان لیوا انجیکشن لگا کر بھی سزائے موت پر عمل درآمد کی کوشش کی گئی تھی لیکن سزا کے لیے دیئے گئے وقت کے دوران نس نہ ملنے کی وجہ سے مؤخر کردی گئی تھی۔
جتنا یہ طریقہ سزائے موت پریشان کن ہے اتنا ہی وہ قتل بھی حیران کن جس پر اسمتھ کینیتھ کو سزائے موت دی گئی تھی۔ امریکی مبلغ نے اپنی اہلیہ کو اجرتی قاتلوں سے صرف اس لیے قتل کروایا تھا کیوں کی انشورنس سے ملنے والی رقم سے وہ اپنے قرضے ادا کرسکیں۔
پولیس کو جب اس بات کا ادراک ہوگیا اور قریب تھا کہ وہ مبلغ چارلس سینیٹ کو گرفتار کرلیتی اس نے حقیقت سامنے آنے کے خوف سے خود کشی کرلی تھی۔
اسی طرح دو میں سے ایک اجرتی قاتل کو 2010 میں پھانسی دی جا چکی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی عدالت نے سزائے موت پر عمل درآمد سے محض آدھے گھنٹے قبل رحم کی اپیل کو مسترد کردیا تھا اور سزائے موت نائٹروجن گیس کے ذریعے دینے کے فیصلے پر قائم رہی تھی۔
اس سے قبل بھی سپریم کورٹ نے فیڈرل کورٹ کے ذریعے مجرم کے وکیل کی نائٹروجن گیس سے سزائے موت پر رحم کی اپیل کی استدعا کو بھی مسترد کردیا تھا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے نائٹروجن گیس سے سزائے موت کو غیر انسانی فعل قرار دے رکھا ہے تاہم امریکی ریاستوں میسیپی، اوکلا ہاما اور الاباما میں نائٹروجن گیس سے سزائے موت کی منظوری دیدی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل کےغزہ پر حملوں کے بعد سے سلامتی کونسل فالج کا شکار ہے، ناروے

Next Post

افغان خواتین پر ایک اور پابندی عائد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

2025-07-09
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

2025-07-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

2025-07-09
عالمی خبریں

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

2025-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

2025-07-08
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
عالمی خبریں

نائیجیریا میں سڑک حادثہ 21 افراد ہلاک

2025-07-08
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
Next Post
طالبان نے خواتین سے متعلق اپنے حالیہ فیصلے واپس نہ لیے تو ان پر دباؤ بڑھائیں گے: امریکہ

افغان خواتین پر ایک اور پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.