ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کرتویہ پتھ پر دنیا نے ہندوستان کی فوجی بہادری اور ثقافتی ورثے کی جھلک دیکھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-27
in قومی خبریں
A A
کرتویہ پتھ پر دنیا نے ہندوستان کی فوجی بہادری اور ثقافتی ورثے کی جھلک دیکھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی// ملک آج 75 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے اور اس موقع پرکرتویہ پتھ پر منعقدہ مرکزی تقریب کے دوران دنیا نے ہندوستانی فوجی بہادری اور شاندار ثقافتی ورثے کو دیکھا۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اس سال پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس پریڈ میں ہندوستان کے بھرپور ثقافتی تنوع، اتحاد اور پیشرفت، بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی خواتین کی طاقت پر مبنی فوجی بہادری کا ایک انوکھا امتزاج دیکھا گیا۔ ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ اور ‘ہندستان – جمہوریت کی ماں’ کے موضوعات پر مبنی اس سال کی پریڈ میں تقریباً 13,000 خصوصی مہمانوں نے شرکت کی۔ اس اقدام کے تحت سماج کے تمام طبقات کے لوگوں کو اس قومی تہوار میں شرکت کرنے ، منانے اور عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کا موقع فراہم کیا گیا۔
پہلی بار، پریڈ کا آغاز 100 سے زائد خواتین فنکاروں نے ہندوستانی موسیقی کے آلات بجا کر کیا۔ پریڈ کا آغاز ان خواتین فنکاروں کی مدھر موسیقی سے ہوا جو شنکھ، نداشورم، نگاڑا وغیرہ بجا رہی تھیں۔یہ کرتویہ پتھ پر مارچ کرتے ہوئے تمام خواتین کے سہ فریقی دستے کی پہلی شرکت کا بھی گواہ بنا۔ خواتین پائلٹس نے بھی خواتین کی طاقت کی نمائندگی کرتے ہوئے سیلوٹ فلائی پاسٹ کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا۔
سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے دستوں میں بھی صرف خواتین اہلکار شامل تھیں۔ اس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ صبح 10.30 بجے شروع ہوئی اور تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے نیشنل وار میموریل پہنچنے کے ساتھ ہوا، جہاں انہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم اور دیگر معززین پریڈ دیکھنے کے لیے کرتویہ پتھ پر سلامی دینے والے اسٹیج پر آئے ۔ صدر دروپدی مرمو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پنڈال میں آمد ‘صدر کے باڈی گارڈ’ کی نگرانی میں ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ صدر کا باڈی گارڈ ہندوستانی فوج کی سب سے سینئر ریجمنٹ ہے ۔ یہ یوم جمہوریہ اس ایلیٹ ریجمنٹ کے لیے خاص تھا کیونکہ ‘انگرکشک’ نے 1773 میں اپنے قیام کے بعد سے 250 سال مکمل کرلیے ہیں۔ محترمہ مرمو اور مسٹر میکرون روایتی ‘بگی’ میں سوار ہو کر کرتویہ پتھ پر پہنچے ۔ یہ رواج 40 سال کے وقفے کے بعد اس سال دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے ۔
حسب روایت پہلے قومی پرچم لہرایا گیا۔ اس کے بعد قومی ترانہ ہوا اور دیسی گن سسٹم 105 ملی میٹر انڈین فیلڈ گن کے ساتھ 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ اس کے بعد 105 ہیلی کاپٹر یونٹ کے چار Mi-17 IV ہیلی کاپٹروں نے کرتویہ پتھ پر موجود ناظرین پر پھولوں کی بارش کی۔ اس کے بعد خواتین کی طاقت کی علامت ‘آواہن’ بینڈ کی جانب سے پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا جس میں 100 سے زائد خواتین فنکاروں نے مختلف قسم کے تال بجاتے ہوئے حصہ لیا۔ اس کے بعد پریڈ کا آغاز صدر نے سلامی لینے کے ساتھ کیا۔ اس سال پریڈ کی کمان دوسری نسل کے فوجی افسر پریڈ کمانڈر جنرل آفیسر کمانڈنگ، دہلی ایریا لیفٹیننٹ جنرل بھونیش کمار نے سنبھالی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھڑگے اور راہل نے یوم جمہوریہ پر اہل وطن کو دی مبارکباد

Next Post

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ غزہ کی صورت حال پر رو پڑے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
Next Post
روس ۔ یوکیرین جنگ میں نظام صحت بری طرح متاثر ہوا ہے، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ غزہ کی صورت حال پر رو پڑے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.