پیانگ یانگ//
عوامی جمہوریہ شمالی کوریا نے کروز میزائل پلواسل-3-31 کاپہلا تجربہ کیا ہے۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) نے جمعرات کے روز اپنی رپورٹ میں یہ خبر دی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس ٹیسٹ کا پڑوسی ممالک کی سلامتی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور اس کا علاقائی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تجربہ DPRK کے ہتھیاروں کے نظام کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنے کا عمل ہے اور یہ میزائل سسٹم اور اس سے وابستہ دفاعی سائنسی اداروں کی حسب معمول اور لازمی سرگرمی ہے۔