ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

طالبان نے خواتین کو محرم کے بغیر اسپتال آنے سے بھی روک دیا، اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-24
in عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

کابل//
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کنواری خواتین کی ملازمتوں، تعلیم اور سفر پر پابندی کو مزید سخت کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان ایسی خواتین جو غیر شادی شدہ ہیں یا ان کا کوئی مرد سرپرست موجود نہیں ان پر زور دے رہے ہیں کہ ملازمت، تعلیم اور سفر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے شادی کرلیں کیوں کہ غیر شادی شدہ خواتین کا اکیلے رہنا نامناسب ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر تک کی اس سہ ماہی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان صوبے پکتیا میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی وزارت نے دسمبر سے کسی محرم کے بغیر خواتین کو علاج معالجے کے لیے اکیلے اسپتال آنے سے بھی روک دیا ہے۔
اسی طرح یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کسی محرم کے بغیر ملازمتوں پر آنے نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس لیے غیر شادی شدہ خواتین شادی کرلیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں 3 خواتین ہیلتھ کیئر ورکرز کو صرف اس لیے حراست میں لیا گیا تھا کہ وہ بغیر محرم کے کام پر جا رہی تھیں۔ بعد ازاں ان کے اہل خانہ کی تحریری ضمانت پر رہائی ملی تھی کہ دوبارہ محرم کے بغیر ملازمت پر نہیں آئیں گی۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کا رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ طالبان اُن افغان خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں جو کنواری ہیں یا جن کا کوئی مرد سرپرست نہیں ہے، یا کوئی نا محرم ان کے ساتھ رہ رہا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں مرد کی سرپرستی کے بارے میں کوئی باضابطہ قوانین موجود نہیں ہیں لیکن طالبان نے کا مؤقف ہے کہ شریعت میں خواتین کسی محرم کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں۔
طالبان نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ گھر سے برقع اور محرم کے بغیر گھر سے نکلنے پر پابندی ہے اور بیوٹی پارلرز کو بھی بند کر دیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ زیادہ تر غلط فہمیوں پر مبنی اور ہمارے عقائد کی توہین کے مترادف ہے۔ رپورٹ میں اسلامی قوانین اور افغان تہذیب کو نظر انداز کیا گیا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ افغانستان میں اسلامی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد شرعی قوانین کو مردوں اور عورتوں پر یکساں طور پر نافذ کرنا ہماری اوّلین ترجیح اور دینی ذمہ داری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس سے لڑنے کیلئے 300 فرانسیسی یوکرین آئے، روسی میڈیا

Next Post

خواتین اور نوجوان ملک کو اقربا پروری اور بدعنوانی کی برائیوں سے نجات دلا سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:مودی

خواتین اور نوجوان ملک کو اقربا پروری اور بدعنوانی کی برائیوں سے نجات دلا سکتے ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.