نئی دہلی//دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بھگوان رام کے عظیم الشان مندر میں پران پرتشٹھا پر لوگوں کو مبارکباد دی۔
جناب کیجریوال نے ایکس پر کہا ‘‘مریادا پروشوتم بھگوان شری رام کے عظیم الشان مندر میں پران پرتشٹھا کے اس مقدس موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ جے سیا رام۔’’
اس سے پہلے انہوں نے کہا ‘‘آج، پران پرتشٹھا کے موقع پر، میں نے دہلی کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والے بھنڈاروں میں شامل ہوا۔’’
انہوں نے کل یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ پورا ملک رام مئے ہے ۔ کئی لوگ پران پرتشٹھا کے لیے ایودھیا نہیں جا پارہے ہیں، اس لیے ہم سب اپنے اپنے طریقے سے بھگوان رام چندر جی کی پوجا کریں گے ۔ دہلی کے اندر پچھلے کئی دنوں سے کئی پروگرام چل رہے ہیں۔ ہم نے دہلی میں کئی مقامات پر سندر کنڈ کا پاٹھ کرایا تھا۔ اب ہر مہینے کے پہلے منگل کو سندر کنڈ کا پاٹھ کیا کریں گے ۔