منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ سے مجرموں کو کسی صورت مہلت نہیں ملنی چاہیے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-20
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے جمعہ کو بلقیس بانو کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے مجرموں کے لئے خودسپردگی کے لئے وقت بڑھانے کی مانگ کی گئی۔
جسٹس بی وی ناگارتھنا اور اجول بھویان کی بنچ نے مجرموں کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی درخواستوں کی کوئی ‘ٹھوس بنیاد’ نہیں ہے جس پر غور کرنے کے لیے ان کے سرنڈر میں توسیع کی درخواست کی گئی ہو۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام مجرموں کو 21 جنوری کو جیل انتظامیہ کے سامنے خودسپردگی کرنی ہوگی۔
8 جنوری کو سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کی معافی کی پالیسی کے تحت اس معاملے میں 11 قصورواروں کو دی گئی سزا کی معافی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے انہیں دو ہفتوں کے اندر جیل انتظامیہ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا جس کی مدت 21 جنوری کو ختم ہونے والی ہے ۔
خودسپردگی میں توسیع کی درخواست کرنے والوں میں مجرم رمیش روپا بھائی چندنا نے خاندانی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے چھ ہفتے کی توسیع کی درخواست کی تھی، جبکہ مجرم متیش چمن لال بھٹ نے موسم سرما کی پیداوار کی کٹائی کے لیے مزید چھ ہفتے کا وقت مانگا تھا۔ ایک اور مجرم نے اپنے بوڑھے اور بیمار والد کی دیکھ بھال کے لیے چھ ہفتے کا اضافی وقت مانگا تھا۔
سپریم کورٹ نے 8 جنوری کو 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کو 2022 میں قبل از وقت رہائی دینے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کر دیا تھا۔
جسٹس ناگارتھنا اور جسٹس بھویان کی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اس معاملے میں معافی کے معاملے پر فیصلہ لینا گجرات حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے ، اس لیے معافی دینے کے حکومت کے فیصلے کو منسوخ کیا جاتا ہے ۔
بنچ نے کہا تھا کہ اس کیس کی سماعت مہاراشٹر کی عدالت میں ہوئی ہے ، اس لیے معافی کا فیصلہ لینا وہاں کی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔
گجرات حکومت کی 1992 کی معافی کی پالیسی کے تحت بکا بھائی ووہانیہ، جسونت نائی، گووند نائی، شیلیش بھٹ، رادھیشیام شاہ، وپن چندر جوشی، کیشر بھائی ووہنیا، پردیپ موڈھواڈیا، راجو بھائی سونی، متیش بھٹ اور رمیش چندنا کو گودھرا سب جیل بھیجا جائے گا۔ جنہیں 15 اگست 2022 کو رہا کردیاگیا تھا۔ رہائی کے فیصلے کو بلقیس اور دیگر نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے بلقیس اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ 12 اکتوبر 2023 کے لیے محفوظ کر لیا تھا۔ درخواست گزاروں نے عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں کو وقت سے پہلے رہا کرنے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہین کی کپتانی میں کیویز کے ہاتھوں مسلسل چوتھی شکست

Next Post

مرکزی حکومت ترجیحی بنیاد پر شمال مشرق کی ترقی کر رہی ہے : شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
ہماری سرحدوں سے چھیڑنے کی قیمت چکانی پڑیگی:شاہ

مرکزی حکومت ترجیحی بنیاد پر شمال مشرق کی ترقی کر رہی ہے : شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.