نئی دہلی//عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں میں خوشی اور خوشحالی لانے کے مقصد سے پارٹی منگل کو دہلی کے تمام اسمبلی حلقوں میں سندرکنڈ پاٹھ کا اہتمام کرے گی۔
اے اے پی کے سینئر لیڈر اور دہلی حکومت میں کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے پیر کو کہا کہ پارٹی کے بہت سے ایم ایل اے پہلے ہی اپنے اپنے علاقوں میں سندر کنڈ پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ کچھ دوست منگل کو اپنے اپنے علاقوں میں ہنومان چلیسہ کا اہتمام بھی کرتے ہیں، لیکن اب پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کی طرف سے پوری دہلی میں مقررہ طریقے سے سندرکنڈ پاٹھ کا اہتمام کیا جائے گا۔ پارٹی نے اس کے لیے ایک نئی تنظیم بنائی ہے ۔ اس تنظیم کے ذریعے پورے دہلی میں منصوبہ بند طریقے سے سندر کنڈ پاتھ کا پروگرام چلایا جائے گا۔ 16 جنوری کو دہلی کی ہر اسمبلی حلقوں میں عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی اور کونسلر تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ بھویہ سندر کنڈ پاٹھ کا اہتمام کریں گے ۔
دہلی کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی کے تمام لوگ اپنے خاندان کے ساتھ یہاں کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والے اس سندر کنڈ پاٹھ پروگرام میں جوش و خروش سے شرکت کریں۔ انہوں نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے کئی ایم ایل اے اپنے دفاتر اور مندروں میں سندر کنڈ کا پاٹھ کرتے رہتے ہیں۔ اب عام آدمی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ پروگرام ہر مہینے کے پہلے منگل کو باقاعدگی سے منعقد کیا جائے ۔