منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

’سرکاری وسائل پر پہلا حق غریبوں کا‘…..شہریوں میں عزم اور فرض شناسی کا جذبہ معیار ِزندگی کو بہتر بنائے گا 

لوگ سرکاری سکیموں کو صد فیصد مکمل کرنے کیلئے لگن اور عزم سے پہل کریں:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-11
in ٹاپ سٹوری
A A
ہمارا مقصدکسانوں کی زندگی کو بہتربناناہے:سنہا

SRINAGAR, SEP 30 (UNI) Jammu and Kashmir Lt governor Manoj Sinha during the inauguration of workshop on Sericulture "Silk Samagra & beyond” in Srinagar on Friday.. UNI PHOTO-72U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں //
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے بدھ کے روز کہا کہ سرکاری وسائل پر غریبوں اور محروموں کا پہلا حق ہے۔
سنہا نے سماج کے ہر طبقے پر زور دیا کہ وہ اپنی پنچایتوں کو صاف ستھرا، رہنے کے قابل بنانے اور۱۰۰ فیصد خواندگی حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ اقدامات کریں۔
سنہانے آج بھلوال میں جموں و کشمیریوٹی اِنتظامیہ کے عوامی رابطہ پروگرام ’ بلاک دیوس ‘ میں شرکت کی۔
سنہا نے کہا کہ سرکاری وسائل پر پہلا حق غریب اور پسماندہ اَفراد کا ہے۔
ایل جی نے کہا کہ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘میںعوام کی بڑے پیمانے پر اور تاریخی شرکت اور تمام سکیموں کی صد فیصد تکمیل سے ترقیاتی عدم توازن دور ہوگا اور مقامی معیشت کوفروغ ملے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مساوی اور جامع ترقی اور سب کو بااِختیار بنانے کیلئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے  عزم کا اعادہ کیا۔
ایل جی نے مزید کہا ،’’مرکزی حکومت کی سکیموں کے علاوہ جموں و کشمیر یو ٹی اِنتظامیہ ایک درجن سے زیادہ سیلف ایمپلائمنٹ سکیمیں چلا رہی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو اَپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے وسائل اور ضروری تربیت فراہم کرنا ہے۔ یہ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔‘‘
سنہا نے ’ بلاک دیوس ‘ پروگرام میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ اَپنی پنچایت کو نشہ مکت بنانے کے لئے منشیات کی سپلائی چین کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کرنے میں سول اِنتظامیہ اور پولیس کی مدد کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ’بلاک دیوس‘کے موقعہ پر زبردست ردِّعمل کے لئے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شراکتی حکمرانی کو مضبوط بنانے کیلئے جن بھاگیداری مہم شہریوں کو بااِختیار بنا رہی ہے ، ذمہ داریوں کے بارے میں بیداری پیدا کر رہی ہے اور اِنتظامیہ میں اَفسران کی جواب دہی کو یقینی بنارہی ہے۔
سنہا نے سماج کے ہر طبقے پر زور دیا کہ وہ اَپنی پنچایت کو صاف ستھرا، رہنے کے قابل بنانے،صد فیصد خواندگی کی شرح حاصل کرنے، سرسبز مقامات کو برقرار رکھنے اور تمام سرکاری سکیموں کو صد فیصد مکمل کرنے کے لئے لگن اور عزم سے پہل کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’معاشرے اور ان کی متعلقہ پنچایتوں کے تئیں شہریوں میںعزم اور فرض شناسی کا احساس معیارِ زندگی کو بہتر بنائے گا اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔‘‘
سنہا نے کہا کہ ڈوگری اور دیگر علاقائی زبانوں کو فروغ دینے، باقی پنچایتوں کو سڑکوں سے جوڑنے، صنعتوں اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینے ، زراعت اور اِس سے منسلک شعبے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اِس موقعہ پر پی آر آئی کے سابق ممبران کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اُنہیں یقین دلایا کہ ضلعی سرمایہ بجٹ کی منصوبہ بندی میں اُن کی تجاویز اور جائزمطالبات پر غور کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کی پنچایتوں میں کھیل میدانوں کی ترقی کا ایک جامع جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماہ اپریل کے آخیر تک جموں ضلع کی ہر پنچایت میں جہاں زمین دستیاب ہے، ایک کھیل کا میدان ہو۔
سنہانے مختلف محکموں کے سٹالوں کا معائینہ کیا اور شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے مختلف سرکاری سکیموں کے تحت اِستفادہ کنندگان کو منظوری نامے دئیے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنچایت حلقوں کو چلانے کیلئے بی ڈی اوز ایڈ منسٹریٹر مقرر

Next Post

’یہ نئے خوابوں‘قراردادوں‘مسلسل کامیابیوں کا وقت ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

’یہ نئے خوابوں‘قراردادوں‘مسلسل کامیابیوں کا وقت ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.