ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وادی بھر میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کومزید تیز تر کیاجائے :آئی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-08 - Updated on 2024-01-09
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پی کا سینئر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر/۸جنوری
وادی میں سیکورٹی اقدام کومزید بڑھانے کے خاطر انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے پیر کے روز یہاں پولیس کنٹرول روم میں ایک جامع سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
بردھی نے میٹنگ میں موجود آفسران سے ملی ٹینسی مخالف آپریشنز کو مزید تیز کرنے اور ملک مخالف سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تاکید کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ وادی کشمیر میں سیکورٹی منظر نامے کے مزید استحکام کو یقینی بنانے کے لئے آئی جی پی کشمیر نے یہاں پولیس کنٹرول روم سری نگر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران سیکورٹی منظر نامے کے حوالے مختلف امور زیر بحث آئے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی جی پی نے درپیش موجودہ سیکورٹی خطرات وچیلنجز کی تشخیص پر زور دیا۔بردھی کو میٹنگ کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور انسداد دہشت گرد کارروائیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
آئی جی پی نے میٹنگ کے دوران مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ وادی میں پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کی خاطر آپسی تال میل ناگزیر ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ میں موجو د آفیسران نے آئی جی کشیرکو امن و قانون کو برقرار رکھنے اور وادی میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔
بردی نے اس موقع پر کہاکہ موجودہ سیکورٹی انفراسٹرکچر اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے آفیسران پر زور دیاکہ وادی بھر میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کو تیز تر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے افراد اورتنظیموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
آئی جی پی نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیاکہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر رات کے اوقات میں فورسز کی پیٹرولنگ کو مزید وسیع کیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پولیس ، سی آر پی ایف ، فوج ، سی آئی ایس ایف ، بی ایس ایف اور سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خراب موسم کی وجہ سے وزیر داخلہ کا دورہ جموں موخر

Next Post

بیگ صاحب کی گھر واپسی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

بیگ صاحب کی گھر واپسی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.