بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سڈنی ٹیسٹ؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-07
in کھیل
A A
پاک آسٹریلیا سیریز، کوئی بریٹ لی کو بھی بُلا لے

Australia's cricketers clap as Pakistan's captain Babar Azam walks back to the pavillon after his dismissal during the fifth and final day of the second Test cricket match between Pakistan and Australia at the National Cricket Stadium in Karachi on March 16, 2022. (Photo by ASIF HASSAN / AFP)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

سڈنی / کراچی: ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا۔
سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ 130 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز کے اختتام پر صرف 47 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہو گئی، اننگز کا آغاز محمد رضوان اور عامر جمال نے کیا، محمد رضوان 28 رنز بنا کر لیون جب کہ عامر جمال 18 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے۔ حسن علی نے 5 رنز بنائے اور ناتھن لیون کی بال پر بولڈ ہو گئے جب کہ میر حمزہ صرف 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 1 اور ناتھن لیون نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں عثمان خواجہ بغیر کوئی رنز اسکور کیے ساجد خان کا شکار بنے، ڈیوڈ وارنر نے 57 رنز کے ساتھ اپنی نصف سنچری بنا کر اپنے آخری میچ کو یادگار بنایا، ساجد خان نے ان کی وکٹ لی۔
بعدازاں مارنس لبوشین 62 اور اسٹیون اسمتھ 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور 130 رنز کا ہدف مکمل کیا۔ پاکستان کی جانب سے صرف ساجد خان 2 وکٹیں حاصل کرسکے۔
سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو کینگروز پر 81 رنز کی برتری حاصل ہے۔
سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پہلی اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز سے کیا، مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ ٹیم کے اسکور میں 71 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم 187 کے مجموعی اسکور پر اسمتھ پاکستانی بالرز کا شکار بنے، انہوں نے 38 رنز اسکور کیے جبکہ ٹریوس ہیڈ 10 رنز کے مہمان ٹھہرے۔
ایلکس کیری اور مچل مارش نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کیری 38 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مچل مارش نے 54 کی رنز کی اننگز کھیلی۔ انکی وکٹ گرتے ہی پاکستانی بالرز نے کینگروز کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ دیا، نتھین لائن 5، جوش ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 5، آغا سلمان نے 2 جبکہ میر حمزہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ایک مرتبہ پھر عبداللہ شفیق صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں بابراعظم اور صائم ایوب نے 55 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم صائم کی مزاحمت 33 رنز پر سمٹ گئی اور بابراعظم 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ میچ، شان مسعود نے بابراعظم کی جرسی تحفے میں دے دی

Next Post

امید ہے نوجوان کھلاڑی میرے نقش قدم پر چلیں گے: وارنر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
Next Post
وارنر 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بنے

امید ہے نوجوان کھلاڑی میرے نقش قدم پر چلیں گے: وارنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.