منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-05
in کھیل
A A
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

کیپ ٹاؤن// گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہندوستانی گیند بازوں نے جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 55 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستان پہلی اننگز میں 153 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کو 176 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ہندوستان نے 12 اوورز میں تین وکٹوں پر 80 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
ہندوستان کو جیت کے لیے 79 رنز کا ہدف ملا تھا۔ روہت اور یشسوی نے پہلی گیند سے جارحانہ بلے بازی کی اور پہلی وکٹ کے لیے 34 گیندوں میں 44 رنز کی شراکت قائم کی۔ یشسوی 23 گیندوں میں 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شبھمن گل نے بھی 10 رن پر آؤٹ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی بھی 12 رن پر آؤٹ ہوئے۔
شریاس نے ہندوستان کے لیے فاتحانہ شاٹ مارا۔ اس کے ساتھ ہی روہت شرما جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز ڈرا کرنے والے دوسرے ہندوستانی کپتان بن گئے۔ اس سے قبل 2011 میں مہندر سنگھ دھونی نے افریقہ میں سیریز ڈرا کی تھی۔ ہندوستان نے 31 سال میں پہلی بار کیپ ٹاؤن میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ ہندوستان کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ 107 اوورز میں ختم ہوا۔
اس سے پہلے آج جسپریت بمراہ کی چھ وکٹوں کی مہلک باؤلنگ کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو دوسری اننگز میں 176 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اب ہندوستان کو جیتنے کے لیے 79 رنز بنانے تھے۔
کل، جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں پر 62 کے اسکور کے ساتھ کھیلتے ہوئے بمراہ کی قہر کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس دوران ایڈن مارکرم نے سنچری اننگز کھیلی۔ انہوں نے 103 گیندوں میں 17 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔
سراج نے انہیں روہت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ آج بمراہ نے ڈیوڈ بیڈنگھم کو 11 رنز پر آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو چوتھا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد کائل وارن نو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بمراہ نے انہیں سراج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ مارکو جانسن 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کیشو مہاراج تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کاگیسو ربادا دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، لونگیسانی نگیڈی آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 36.5 اوورز میں 176 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ہندوستان کے لیے بمراہ نے دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔ مکیش کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج اور پرشدھ کرشنا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستانی فیلڈرز کی کیچ چھوڑنے کی روایت برقرار

Next Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابتدائی شیڈول تیار، پاک بھارت ٹاکرے کا دن بھی سامنے آگیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابتدائی شیڈول تیار، پاک بھارت ٹاکرے کا دن بھی سامنے آگیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.