اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

نئے عزم کے ساتھ نئے سفر کاآغاز

 عوام کے اشتراک میںہی امن اور ترقی کا راز مضمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-02
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

زندگی کا ایک اور سال ۲۰۲۳ء کے اختتام کے ساتھ ہی بیت گیا اور ایک اور نیا سال ۲۰۲۴ء کے عنوان کے ساتھ سایہ فگن ہوا۔ عموماً ہر بیتے سال اور نئے سال کی آمد آمد پر یہ سوال کیاجاتا ہے کہ بیتے سال کے دوران کیا کھویا اور کیا پایا، اس حوالہ سے ہر فرد کا اپنا مخصوص انداز فکر ہے جبکہ کچھ کا مشورہ یہ بھی رہا ہے کہ بیتے سال کے دوران انسان کے عمل، قول وفعل، کھونے اور پانے کے حوالہ سے غوروفکر کرنا چاہئے تاکہ نیا سال میں ایک نئی سوچ اور اپروچ کے ساتھ قدم رکھا جائے تاکہ بیتے سال کی اگر کوئی کمی بیشی کوتاہی یا لغرش ہوئی ہو کا از خود محاسبہ کرکے ان غلطیوں کا اعادہ کرنے سے دامن بچایا جاسکے۔
لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا اورنہ ہوتا رہے گا۔ غلطیاں ہوجاتی ہیں، سہواً یا دانستاً یہ عمل فطری ہے، انسان وقت اور حالات کے ہاتھوں مجبور ہے اور یہی مجبوریاں جس میں کچھ مصلحتیں بھی ہوتی ہیں نئے سال کے سفر کے دوران ساتھ ساتھ بلکہ قدم قدم پر شامل حال رہتی ہیں۔ کوئی بھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا اور نہ حتمی طور سے کہہ سکتا ہے کہ اُس نے بیتے سال کی کوتاہیوں ، غلطیوں اورلغزشوں سے سبق حاصل کرکے اپنے آئندہ کا سفر ان خامیوں کا ارتکاب نہ کرنے کا اپنے ساتھ وعدہ کرکے طے کرنے کی ٹھان لی ہے۔
تاہم کچھ زمینی حقیقتیں بھی ہیں جن سے انحراف کی گنجائش نہیں ۔ وہ پیچھا کرتی ہیں اور شعور اور لاشعور میں ان کا عکس موجود رہتا ہے۔ اس تعلق سے کشمیراور نہ اہل کشمیر نہ مختلف ہیں اور نہ مستثنیٰ ۔ گذرے سال کے دوران وہ بھی دُنیا کے دوسرے بہت سارے اقوام کی طرح متعدد نشیب وفراز سے ہوکر گذرے کچھ یادیں تلخ بھی ہیں اور کچھ شیرین بھی ہیں۔
ان تلخیوں کی فہرست طویل ہے جن کاذکر کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا البتہ جو شیرین ہیں ان میں کچھ امورات خاص طور سے قابل ذکر ہیں جن کی وساطت سے اہل کشمیر کے کچھ حصوں کو جزوی طور سے جبکہ بحیثیت مجموعی پوری آبادی کوسکون اور راحت نصیب ہوئی۔ کئی برسوں تک نامسائد حالات سے جوجھتے رہنے کے بعد اہل وادی کو امن نصیب ہوا۔ ٹورازم جو دم توڑچکا تھا وہ قدرے بحال ہوا۔ تقریباً ۳۰ لاکھ کے قریب سیاحوں نے وادی کا رُخ کیا۔ ان کی آمد سے انڈسٹری سے وابستہ کئی طبقوں کو راحت ملی ۔ انڈسٹری کا احیاء ہوا، جو ہوٹل تاریکی میںڈوبے نظرآرہے تھے ان میں روشنی کی نئی لہر دوڑ گئی، سیاحت سے جو دوسرے ادارے بلواسطہ یا بلواسطہ وابستہ ہیںاور جن سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے کو روزگار ملا ۔ یہ کوئی کہانی، قصہ یا فرضی نریٹو نہیںبلکہ زمینی سچ ہے جس کا زمین پر اس وقت بھی جبکہ وادی شدید ترین سخت سردی کی لہر میںہے سیاحوں کی موجودگی کی صورت میں عکس نظرآرہاہے ۔
پیداواری شعبوں کے حوالوں سے اعداد وشمارات کی صورت میں جو انڈیکس اُبھر کر سامنے آیا ہے ان میںبھی بہتری آئی ہے ۔ کئی ایک پیداواری شعبوں کو جی …ٹیگ کا درجہ ملا جس کے نتیجہ میں ان شعبوں کو مکمل تحفظ کی ضمانت مل گئی۔گذرے سال کے دوران سالہاسال سے التواء میں پڑے بہت سارے پروجیکٹ مکمل کرلئے گئے۔ جبکہ نئے پروجیکٹوں کو ہاتھ میں لے کر ان پر اب سرمایہ کاری ہورہی ہے۔
ان سب سے قطع نظر جو اہم پیش رفت حاصل کی گئی اس کا تعلق عسکری محاز سے ہے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ یہ سب سے بڑی کامیابی ہے جب عسکری صفوں میں بھرتیوں کے حوالہ سے گذرے برسوں کے ساتھ بیتے ایک سال کے دوران بھرتیوںکا موازنہ کیا جاتا ہے ۔ جیسا کہ پولیس سربراہ مسٹر سوائن نے واضح کیا کہ گذرے سال کے دوران صرف ۲۲ لوگوں نے عسکری صف میں شمولیت اختیار کی جبکہ اس سے ایک سال قبل یہ تعداد ۱۳۰؍ کے قریب تھی جوکہ ۸۰؍ فیصد کم ہے۔
اس محاذ پر اور بھی کئی دوسری کامیابیاں حاصل کرلی گئی ہیں، جن میں ۹۰ کے قریب ماڈیولز کو بے نقاب کرنا، ۱۷۰ کروڑ مالیت کی املاک کی ضبطی، دہشت گردوں سے وابستگی کی بنا پر ۲۹۰؍کی گرفتاری ۲؍سو سے زائد کے خلاف نئے مقدمات کا اندراج وغیرہ خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ یہ ایک مخصوص انڈیکٹر مساعی امن کی جانب ٹھوس اور واضح اشارہ کررہا ہے جس کا خود پولیس اور آرمی کے اعلیٰ عہدیدار اس پیشرفت کے حصول کیلئے مقامی آبادی کے رول اور کردار کااعتراف کئے بغیر نہیںرہ سکے۔
تاہم یہ بھی سچ ہے کہ وقفے وقفے سے کچھ نا خوشگواراور دلخراش واقعات بھی پیش آتے رہے جن میں ٹارگٹ کلنگ خاص طور سے قابل ذکر ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ چند مہینوں کے دوران تین پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنا یاگیا جن میں سے ڈی ایس پی کی ٹارگٹ کلنگ میںملوثین کا اتہ پتہ بتانے والوں کیلئے لاکھوں روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایک اور دلخراش واقعہ میں پونچھ میںآرمی پر حملہ، جس میں چار اہلکار ہلاک ہوئے تھے کے بعد حراست میں لئے جانے والے متعدد مقامی شہریوں میں سے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر اندر تین شہریوں کی لاشیں ان کے لواحقین کے سپرد کردی گئیں جس کے ردعمل میں سارا خطہ سوگوار ہے جن کی ڈھارس بندھانے کیلئے خود وزیر دفاع راجناتھ سنگھ لواحقین سے ملاقی ہوئے اورانہیں یقین دلایا کہ ان کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایاجائیگا، یہ پہلا موقعہ ہے کہ جب ایسے کسی دلخراش واقعہ کے تناظرمیں خود وزیردفاع متاثرین سے ملے ہوں اور واقعہ پر معذرت بھی ظاہر کی ہو اور انصاف کی بھی یقین دہانی دی ہو۔
جہاں تک کشمیرکو جموں کے ساتھ تیزرفتار ٹرانسپورٹ سرکٹ کی وساطت سے جوڑنے کا تعلق ہے تو سال گذشتہ کے دوران اس سمت میں کئی سنگ میل پیش رفت کی صورت میں حاصل کر لئے گئے ہیں ،قومی شاہراہ پر کئی نئی ٹنلوں کو عوام کیلئے وقف کردیاگیا ہے جبکہ تین جنوری کو بانہال اور کھاریاں کے درمیان ٹرین سروس کے تعلق سے آخری آزمائشی ٹرین چلا ئی جارہی ہے جس کے بعد اب کسی بھی وقت ادھمپور بانہال سرینگر اور بارہمولہ ریل لنک اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا جس ٹرین لنک کا دہائیوں سے وادی کو انتظار رہا۔
البتہ لوگ اس حوالہ سے ابھی مایوسی کا شکار ہیں کہ اسمبلی الیکشن کا انعقاد نہیںہورہا ہے اور نہ ہی ریاستی درجہ کی بحالی کی سمت میں کسی ٹھوس پیش رفت کے آثار مطلع پر نظرآرہے ہیں حالانکہ پارلیمنٹ کے اند اور باہر مرکزی قیادت بار بار اس حوالہ سے اعلانات کرکے یقین دہانیاں دیتی رہی ہیں۔ تاہم سپریم کورٹ نے انتخابات اور ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے جو ٹائم فریم دیا ہے توقع کی جارہی ہے کہ مرکزی قیادت اس رولنگ کی روشنی میں ضروری اقدامات کیلئے پہل کرے گی تاکہ جموںوکشمیر کے لوگ بھی جمہوریت کا ثمرہ حاصل کرسکیں۔
نئے عزم کے ساتھ نیا سال کا سفر شروع کریں، یہ اُمید بھی رکھیں کہ گوناگوں معاملات اور مسائل کا باوقار حل تلاش کرنے کی سمت میں سبھی سٹیک ہولڈر اپنا اپنا کردار اداکریں گے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیا سال…

Next Post

سنیل چھیتری کی قیادت میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم قطر پہنچی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post

سنیل چھیتری کی قیادت میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم قطر پہنچی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.