منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجواری پونچھ اضلاع انسداد دہشت گردی کی کارروائی تیز کی جائے :راج ناتھ

وزیر دفاع کا جموں کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ ،/’ملک دشمنوں کے منصوبے ناکام بنائے جائیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-28
in اہم ترین
A A
دہشت گردوں سے لڑیں لیکن ہم وطنوں کو نقصان نہ پہنچائیں: راجناتھ سنگھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز راجوری اور پونچھ اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کاایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ سرگرم دہشت گردوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز میں مزید شدت لائی جائے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ راج بھون جموں میں یونین ٹریٹری کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
معلوم ہواہے کہ میٹنگ میں پولیس چیف آر آر سوئن، پیرا ملٹری فورس، بی ایس ایف اور دوسری سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران بھی موجود رہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے دوران وزیر دفاع نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔
سنگھ نے کہاکہ لوگوں کو اعتماد میں لے کر ہی اینٹی ٹیرر آپریشن شروع کئے جائیں تاکہ مذکورہ اضلاع میں ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو پوری طرح سے ناکام بنایا جاسکے۔
وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مرکزی سرکار دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹرولنس کی پالیسی پر کاربند ہے۔
سنگھ نے آفیسران پر زور دیا کہ لوگوں کا بھروسہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے پونچھ اور راجوری میں حالات کو پوری طرح سے معمول پر لانے کی خاطر فوری طورپر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پر امن حالات میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کو کسی بھی صورت میں برادشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کے دوران پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔
فوج کے سینئر آفیسران نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران پونچھ میں شہری ہلاکتوں کا معاملہ بھی اٹھا، وزیردفاع نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ٹیررمخالف آپریشنز کے دوران عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
ر سنگھ نے کہاکہ عوام کو اعتماد میں لے کر ہی ملک مخالف عناصر کے خلاف آپریشنز کو تیز تر کیا جائے تاکہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں حالات دوبارہ معمول پر آسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو ان کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے لیکن یہ بات بھی ذہن میں ہونی چاہئے کہ آپریشنز کے دوران عام شہریوں کوکوئی گزند نہ پہنچے۔
وزیر دفاع نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں جلدازجلد انجام تک پہنچایا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو پونچھ کے بفلیاز میں جاری آپریشن کے بارے میں بھی مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ایم فل کوئی تسلیم شدہ ڈگری نہیں ‘یو جی سی کی یونیورسٹیوں کو ہدایت

Next Post

شہری ہلاکتیںـ:’انصاف ہوگا‘۔۔۔وزیر دفاع کی راجوری میں متاثرہ کنبوں سے ملاقات ‘انصاف کی یقین دہانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
شہری ہلاکتیںـ:’انصاف ہوگا‘۔۔۔وزیر دفاع کی راجوری میں متاثرہ کنبوں سے ملاقات ‘انصاف کی یقین دہانی

شہری ہلاکتیںـ:’انصاف ہوگا‘۔۔۔وزیر دفاع کی راجوری میں متاثرہ کنبوں سے ملاقات ‘انصاف کی یقین دہانی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.