ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اے سی بی نے مجیب، فضل اور نوین پر پابندی لگائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-27
in کھیل
A A
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

کابل//) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق پر ‘افغانستان کے لیے کھیلنے کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے’ پر پابندی لگا دی ہے۔
اے سی بی نے تینوں کھلاڑیوں کے سالانہ سنٹرل کنٹریکٹ پر 2024 تک روک لگادی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کو اگلے دو سال تک کوئی این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) نہیں دیا جائے گا۔ اگر ان کے پاس پہلے سے کسی بھی لیگ میں کھیلنے کے لیے این او سی تھا تو اسے بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔
اے سی بی کے بیان کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے حال ہی میں بورڈ سے یکم جنوری 2024 سے شروع ہونے والے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر نکلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے فرنچائزی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت بھی مانگی تھی۔
بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے “ان کھلاڑیوں نے ٹی 20 لیگز اور دیگر تجارتی لیگز میں شرکت کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے تھے۔ وہ افغانستان کے لیے کھیلنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے تھے۔ اسی وجہ سے افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بورڈ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ اس کی سفارشات کے مطابق مزید اقدامات کیے جا سکیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘افغانستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ قومی ترجیحات پر توجہ دیتے ہوئے بورڈ کی بنیادی اقدار اور اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس سے ہر کھلاڑی کو اے سی بی کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور اپنے ذاتی مفادات پر ملک کے مفادات کو ترجیح دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
مجیب کو حال ہی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل کی نیلامی میں 2 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ وہ فی الحال میلبورن رینیگیڈز ٹیم کے ساتھ بی بی ایل میں ہیں۔ نوین آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ ہیں اور فضل حق فاروقی سن رائزرس حیدرآباد کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ابوظہبی ٹی 10 مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ یہ تینوں ورلڈ کپ کے دوران افغانستان کی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی کا دہرا معیار، عثمان خواجہ نے دیگر کرکٹرز کے بلے پر نشان کی ویڈیو شیئر کردی

Next Post

شاہین آفریدی نے میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز اچھی بائولنگ کی، ڈیوڈ وارنر کا اعتراف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
شاہین کی ٹیسٹ میں واپسی پر چیف سلیکٹر کا اہم بیان،آرام کی نہیں زیادہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت

شاہین آفریدی نے میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز اچھی بائولنگ کی، ڈیوڈ وارنر کا اعتراف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.