نئی دہلی// مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے اپنے ساتھیوں نائب وزرائے اعلی راجندر شکلا اور جگدیش دیورا کے ساتھ جمعہ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ”مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو، نائب وزرائے اعلی راجندر شکلا اور مسٹر جگدیش دیورا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔”
مسٹر مودی کے ساتھ ان لیڈروں کی ملاقات کی تصویر بھی اس پوسٹ میں شامل کی گئی ہے ۔