منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۵۹ کروڑ روپے کی دھوکہ دہی:کئی مقامات پر چھاپے‘اعتراض مواد ضبط:پولیس

تشہیر کرنے والے یوٹیوبرز بھی شکنجے میں‘جعلی کمپنی کے بینک کھاتے بھی منجمند کئے گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-21
in اہم ترین
A A
غیر مقامی۶۰کروڑ روپے کی رقم ہڑپ کرکے فرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے مبینہ طور دھوکہ دینے والی کمپنی’کیوریٹو سروے پرائیویٹ لمیٹڈ‘کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والے یوٹیوبرز کو بھی تحقیقات کے دائرے میں لایا گیا ہے ۔
بتادیں کہ منگل کے روز سرینگر کے کرنگر علاقے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے’کیوریٹو سروے پرائیویٹ لمیٹڈ‘کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور الزام لگایا کہ کمپنی نے لوگوں کو۶۰کروڑ روپیہ کا چونا لگا کر فرار کی راہ اختیار کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سابیئر پولیس کشمیر کو اطلاع موصول ہوئی کہ ’کیوریٹو سروے پرائیوٹ لمیٹیڈ‘نے ایک دھوکہ دہی والی وئب سائٹ کے ذریعے لوگوں سے مبینہ طورپر جعلسازی کرکے کافی منافع کمایا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ مذکورہ کمپنی نے عام لوگوں کو اپنی وئب سائٹ پر رجسٹر کرنے اور سروے میں شراکت دار بننے کی تلقین کی تھی ۔ وئب سائٹ پر رجسٹرڈ افراد کے لئے کمپنی نے ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے مذکورہ کمپنی نے مبینہ طور پر رجسٹرڈ افراد کی واجب ادا رقم روک دی اور ڈائریکٹر اور پرموٹرز فرار ہو گئے ۔انہوں نے مزید بتایاکہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سابیئر پولیس نے آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۳/۳۹کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
ان کے مطابق تحقیقات اور چند متاثرین کی تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ کمپنی نے مبینہ طورپر ان کی وئب سائٹ پر رجسٹرڈ افراد کو پیسے دینے کاوعدہ کیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ قلیل مدت میں آسان رقم کی لالچ نے متعدد افراد کو اس مبینہ طورپر جعلی اور دھوکہ دہی والی اسکیم کی اور راغب کیا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران ہی سابیئر پولیس نے کمپنی کے متعدد بینک کھاتوں کو منجمد کیا ہے ۔
سائبیر پولیس نے متعدد مقامات جن میں کمپنی کے دفاتر بھی شامل ہیں پر چھاپے مارے جس دوران قابل اعتراض مواد جس میں الیکٹرانک آلات، اہم کاغذات وغیرہ شامل ہیں کوبرآمد کرکے ضبط کیا جبکہ دفاتر کو بھی سربمہر کیا گیا ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق کمپنی کے مالک اورپرموٹرز کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی گئی جبکہ کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین اور سوشل میڈیا پر اس اسکیم کی تشہیر کرنے والے افراد کے بارے میں بھی چھان بین شروع کی گئی ہے ۔
پولیس نے عوام الناس کومشورہ دیا ہے کہ وہ آن لائن گھوٹالوں سے ہوشیار رہیں اور اپنی محںت سے کمائی گئی رقم کو انویسٹ کرنے سے قبل آن لائن اسکیموں کے بارے میں تصدیق کیا کریں۔
پولیس نے متاثرین سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس اس کمپنی کے بارے میں کوئی معلومات ہے تو وہ تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ رابط قائم کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا میں ضابطہ فوجداری بل منظور۔۔’وزیر اعظم نے نوآبادیاتی قوانین سے آزادی کے عزم کا اظہار کیاتھا‘

Next Post

چیف سیکریٹری کا سرینگر سیکرٹریٹ میں والہانہ اِستقبال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post

چیف سیکریٹری کا سرینگر سیکرٹریٹ میں والہانہ اِستقبال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.