ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا نے پاکستان کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ کے لیے کیا ٹیم کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-19
in کھیل
A A
پاک آسٹریلیا سیریز، کوئی بریٹ لی کو بھی بُلا لے

Australia's cricketers clap as Pakistan's captain Babar Azam walks back to the pavillon after his dismissal during the fifth and final day of the second Test cricket match between Pakistan and Australia at the National Cricket Stadium in Karachi on March 16, 2022. (Photo by ASIF HASSAN / AFP)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

میلبور// آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 26 دسمبر کو ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 13 کھلاڑیوں پر مشتمل اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
سلیکٹرز نے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد لانس مورس کو ٹیم سے باہر کیا ہے۔ وہ بی بی ایل میں پرتھ سکارچرز کے لیے کھیل سکتے ہیں۔ پہلے میچ کے لیے 14 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ اس بار بھی ٹیم میں اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کو نائب کپتان بنایا گیا ہے اور پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔
آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق مشل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز تینوں کو میلبورن میں نئی ​​گیند کی ذمہ داری تقسیم کرسکتی ہے۔ آل راؤنڈر کیمرون گرین ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کی دوڑ میں بدستور موجود ہیں لیکن کمنز کا خیال ہے کہ پرتھ میں اتنی متاثر کن کارکردگی دکھانے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی کرنا مشکل ہو گا۔
آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 360 رنز کے بڑے مارجن سے جیتا تھا۔
کمنز نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کھیلنے والی الیون کے بارے میں کہا ’’مجھے نہیں لگتا کہ چوٹیں کوئی مسئلہ بننے والی ہیں، اس لیے میں یہ کہنے کی ہمت کروں گا کہ یہ اس مرحلے پر بالکل اسی طرح کی لائن اپ ہوگی۔‘‘
انہوں نے کہا “میرے خیال میں (پرتھ میں جیت) کے بعد سبھی گیند باز ترو تازہ ہیں۔ یہ بنیادی طور پر موسم گرما کا بہترین آغاز ہے۔‘‘
آسٹریلیا کی ٹیم اس طرح ہے:- پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مچ مارش، اسٹیو اسمتھ، مچ اسٹارک، ڈیوڈ وارنر۔
ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سلو اوور ریٹ کے لیے پاکستان پر اس کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور ساتھ ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اس کے دو پوائنٹس کی کٹوتی کردی ہے۔
آئی سی سی کی ایک ریلیز کے مطابق، ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے پاکستان کو ہدف سے دو اوورز کم پائے جانے پر جرمانہ عائد کیا۔
آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کم از کم اوور ریٹ کے لیے ٹیم کی جانب سے مقررہ وقت میں گیند نہ کرنے میں ناکام رہنے پرہر اوور کے لئے ان کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کی صورت میں ، آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق ہر اوور کے لیے ایک پوائنٹ کا جرمانہ کیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، پاکستان کے کل پوائنٹس میں سے دو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کاٹ لئے گئے ہیں۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ سزا کو قبول کر لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس پارٹی کی سیاسی ومعاشی قراردادیں

Next Post

ایشان کشن جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے دستبردار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post

ایشان کشن جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے دستبردار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.