ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا؛ یونیورسٹی اور راہگیروں پر فائرنگ

الگ لاگ واقعات میں 9 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-08
in عالمی خبریں
A A
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

واشنگٹن//
امریکا کی ریاست نیواڈا اور ٹیکساس میں ہونے والے فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کے پہلا واقعہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس کی ایک یونی ورسٹی میں پیش آیا جس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا جب کہ 5 سے زائد معمولی زخمی ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتاری دینے کا کہا جسے ملزم نے مسترد کردیا اور مسلسل ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔ ملزم نے پولیس پر بھی کی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں مسلح شخص مارا گیا۔
ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ فائرنگ کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ان کے اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد ظاہر کی جائے گی۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے گھر میں ایک خاتون اور ایک مرد کو ہلاک کرنے کے بعد باہر نکل کر 4 راہگیروں کو بھی قتل کردیا۔
اس دوران پولیس اور ملزم کی مڈ بھیڑ ہوگئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
لاس ویگاس کی یونیورسٹی اور آسٹن شہر میں فائرنگ ان واقعات کے محرک کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے اور حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
یاد رہے کہ امریکا میں گن شاٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد روڈ ایکسیڈنٹ یا بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے جس کے باعث امریکی حکومت پر اسلحہ کی خرید و فروخت کے قوانین میں تبدیلی کے لیے عوام کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہوں گے: وہاب ریاض

Next Post

یو این سیکرٹری جنرل کا سلامتی کونسل کو خط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
اردگان یوکرین روس مذاکرات کی میزبانی کریں گے

یو این سیکرٹری جنرل کا سلامتی کونسل کو خط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.