ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’تین ریاستوں میں بی جے پی کی جیت انڈیا کی ہار نہیں‘

یہ انتخابات الائنس کے طور پر نہیں لڑے گئے تھے:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-06
in اہم ترین
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات میں ملک کی تین ریاستوں میں بی جے پی کی جیت کانگریس کی کسی حد تک ناکامی ہے لیکن انڈیا الائنس کی ہار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات الائنس کے طور پر نہیں لڑے گئے تھے بلکہ الائنس کی تمام پارٹیوں نے اپنے طور انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
عمر کا کہنا تھا’’بی جے پی جب ریاستی انتخابات میں ہارتی ہے تو کہتی ہے کہ اس سے مرکزی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور جب جیت حاصل کرتی ہے تو کہتی ہے کہ یہ مودی صاحب اور مرکز کی جیت ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں حضرت بل میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے۱۱۸ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مزار پر فاتح خوانی کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
این سی نائب صدر نے کہا’’بی جے پی کی تین ریاستوں کے انتخابات میں جیت انڈیا الائنس کی ناکامی نہیں ہے یہ کسی حد تک کانگریس کامیاب نہیں ہوئی ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا’’یہ انتخابات الائنس کے طور پر نہیں لڑے گئے تھے بلکہ الائنس کی تمام پارٹیوں کانگریس، بی ایس پی، اپنی پارٹی نے اپنے طور انتخابات میں حصہ لیا تھا‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی جب ریاستی انتخابات میں ہارتی ہے تو کہتی ہے کہ اس سے مرکزی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور جب جیت حاصل کرتی ہے تو کہتی ہے کہ یہ مودی صاحب اور مرکز کی جیت ہے ۔انہوں نے کہا’’تین ریاستوں میں بی جے پی کی جیت سیمی فائنل ہے یا نہیں اس کا اندازہ پانچ برس پہلے انتخابات سے لگایا جا سکتا ہے جب کانگریس نے بھی چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں انتخابات جیتے تھے لیکن پھر پارلیمانی الیکشن ہارے تھے‘‘۔
ایک سوال کہ بی جے پی کے مطابق جموں وکشمیر کا اگلا چیف منسٹر بی جے پی کا ہی ہوگا، کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’چیف منسٹر تب بنتا ہے جب الیکشن ہوتے ہیں بی جے پی الیکشن کرنے کے موڈ میں ہے نہ ان کو ہمت ہے ، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کو بھاری ہار کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ بی جے پی اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی ہے کہ وہ یہاں زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے ۔انہوں نے کہا’’وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں تین سیٹیں مخصوص رکھنے کے متعلق ایک بل متعارف کیا اور لیفٹیننٹ گورنر کو اختیار دیا گیا کہ وہ ان سیٹوں کا انتخاب کرے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی کو یہاں زیادہ سیٹیں حاصل نہیں ہونے والی ہے‘‘۔
اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’ہم سب یہاں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی توقع کرتے ہیں لیکن ہمارے توقع کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا‘‘۔
حالیہ انتخابی نتائج کے حوالے سے کانگریس کا عدالت عظمیٰ کا دروزاہ کھٹکھٹانے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا’’انتخابات ایسے ہی ہوتے ہیں کچھ ہارتے ہیں تو کچھ جیت جاتے ہیں، الیکشن سے صرف اس وقت مطمئن نہیں ہونا ہے جب جیت حاصل کی جائے بلکہ ہار بھی تسلیم کی جانی چاہئے ‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا’’کچھ لوگوں نے نوشتہ دیوار پہلی ہی پڑھنا تھا ایک رکن پارلیمان نے مجھے دو ماہ قبل ہی کہا تھا کہ چھتیس گڑھ میں بی جے پی جیتے گی میں نے اس وقت ہنسا تھا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حسنین مسعودی نے لوک سبھا میں وادی میں بجلی بحران کا معاملہ اُٹھایا

Next Post

شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز

شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.