منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کرگل اور لہیہ کے ۱۴ رکنی وفد کی وزیر مملکت برادخلہ سے ملاقات

ریاست کا درجہ‘دو لوک سبھا نشستیں ‘مقامی رہائشیوں کیلئے ملازمت کے مواقع اورآئینی تحفظات ہر بات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-05
in اہم ترین
A A
کرگل اور لہیہ کے ۱۴ رکنی وفد کی وزیر مملکت برادخلہ سے ملاقات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کے سیاسی اور سماجی نمائندوں کے ایک وفد نے پیر کو دہلی میں وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے سے ملاقات کی۔
چھٹا شیڈول، پارلیمانی نمائندگی، ریاست کا درجہ اور پی ایس سی گزیٹڈ رولز ایجنڈے کے ان چار نکات میں شامل تھے جن پر لداخ کے ۱۴رکنی وفد نے میٹنگ کے دوران وزیر مملکت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
دلچسپ امر ہے کہ یہ اجلاس پانچ ماہ کے وقفے کے بعد ہوا۔ ایل بی اے، کے ڈی اے اور مرکز کی اپنی آخری میٹنگ۹جون۲۰۲۳کو ہوئی تھی۔
کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے دی اے ) کے رکن اور ضلع کرگل کے ایک رکن ‘سجاد کرگلی نے بتایا’’ہماری وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے کے ساتھ میٹنگ ابھی اختتام ہوئی ہے۔ انہوں نے صبر و تحمل سے ہمارے مطالبات سنے اور مرکز کے ساتھ جلد ہی بات چیت کا اگلا دور ہوگا۔‘‘
اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) کے ایگزیکٹو ممبر اور سابق وزیر چیرنگ ڈورجے نے کہا ’’ہم نے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے ہیں، انہوں نے ہمارے تمام مطالبات کو سنا لیکن کوئی ردعمل نہیں دیا۔ اس معاملے پر دوسری ملاقات کا علان مرکز کی جانب سے جلد کیا جائے گا۔‘‘
یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی سرکار نے۵؍اگست ۲۰۱۹کو جموں اور کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا اور لداخ کو ایک نئے مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے طور پر قائم کیا۔
اس فیصلے سے کرگل کے لوگوں کو دکھ ہوا، وہیں لیہہ کے علاقے کے لوگوں نے مرکز کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم، مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد، لیہہ اور کرگل نے مل کر اپنے دیرینہ مطالبات کے لیے مرکز پر دباؤ ڈالنے کے لیے کئی احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔
دلچسپ امر ہے کہ ایل اے بی اور کے ڈی اے کے ایجنڈے میں چار نکات شامل ہیں: (۱) لداخ کے لیے ریاست کا درجہ، (۲) دو لوک سبھا نشستیں (ایک کرگل اور ایک لیہہ کے لیے)، (۳) رہائشیوں کے لیے ملازمت کے مواقع، اور (۴) چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات۔
اس کے مزید، انہوں نے لداخ پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی) کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو لداخ کو جموں و کشمیر کے پی ایس سی میں شامل کیا جانا چاہیے۔
ڈاکٹر قمر علی اخون، اصغر علی کربلائی، سجاد کرگلی، شیخ حسن لطیفی، سید احمد رضوی، نوانگ رگزن جورا، چیرانگ دورجے، آچاریہ اسٹینزن وانگتک، اشرف علی برچہ، ڈاکٹر عبدالقیوم اور پدما ستانزین ان افراد میں شامل تھے جنہوں نے ایل اے بی اور کے دی اے کے نمائندوں کے طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ ان نمائندوں کے علاوہ اس اجلاس میں لیہہ اور کرگل کی ضلع ترقیاتی کونسلوں کے چیئرمینز نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چھ سات سال سے جموں کشمیر میں الیکشن نہیں ہو رہے ہیں

Next Post

ہماچل سڑک حادثہ’ چھ کشمیری مزدوروں کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

ہماچل سڑک حادثہ’ چھ کشمیری مزدوروں کی موت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.