ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں برف باری کے بعد موسم میں بہتری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-01
in تازہ تریں
A A
مسلسل پانچویں بار چلہ کلان کی خشک موسم کے بیچ آمد ہوگی:محکمہ موسمیات

sun

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ یکم دسمبر

وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے موسم میں نمایاں بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

متعلقہ محکمے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے برف باراں کے بعد یکم دسمبر کی دوپہر سے موسم میں بہتری واقع ہونے کا امکان ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 2 دسمبر سے 7 دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 8 دسمبر سے 10 دسمبر تک موسم کبھی جزوی تو کبھی کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گراوٹ متوقع ہے ۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ، سونہ مرگ، دودھ پتھری، کپوارہ، کرناہ، شوپیاں اور دوسرے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی۔

سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سری نگر میں 16.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 21.0 ملی میٹر، پہلگام میں 10.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 11.0 ملی میٹر اور گلمرگ میں 3.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے ۔

دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت4.5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حررات 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ جھڑپ: لشکر طیبہ سے وابستہ مقامی جنگجو جاں بحق‘آپریشن ختم

Next Post

این آئی ٹی سرینگر …!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

این آئی ٹی سرینگر …!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.