ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’مرکز نے اضافی بجلی کی یقین دہانی کرائی ہے‘

کٹوتی شیڈل پر من وعن عمل کیا جائیگا’امسال بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے‘ ہر گھر میں سمارٹ میٹرکو نصب کیا جائیگاـ:پرساد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-29
in اہم ترین
A A
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
محکمہ برقیات کے پرنسپل سیکریٹری ‘راجیش پرساد نے منگل کے روز کہاکہ بجلی کے کٹوتی شیڈل پر من وعن عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امسال بجلی کی فراہمی میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور ہر گھر میں سمارٹ میٹرکو نصب کیا جائے گا۔
پرنسپل سیکریٹری کے مطابق مرکزی وزارت بجلی نے اضافی بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
ان باتوں کا اظہار پرساد نے ڈوڈہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
پرنسپل سیکریٹری نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے وعدے پر سرکار کاربند ہے اور اس حوالے سے زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
پرساد نے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال بجلی سپلائی میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔ان کے مطابق اس وقت کشمیر صوبے میں ۱۶۶۵میگاواٹ اور جموں صوبے میں ۱۱۵۰میگاواٹ بجلی درکار ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ نے کٹوتی شیڈول مشتہر کیا جس پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
پرنسپل سیکریٹری نے بتایا کہ اضافی بجلی خریدنے کی خاطر سرکار نے پاور کمپنیوں کے ساتھ بات کی ہے جبکہ منگل کی صبح ہی مرکزی وزارت بجلی کے سیکریٹری کے ساتھ اس معاملے پر گفت و شنید کی۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزارت بجلی کے سیکریٹری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی ۔
پرساد کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پہلے بجلی فراہم کی جاتی اور بعد ازاں کمپنیوں کو پیسے دئے جاتے تھے لیکن آج کمپنیوں کو ایڈوانس میں ہی پیسے دینے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت کو ۳۱ہزار کروڑ روپے بجلی کے بقایا ہے ۔
محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ وقت مقررہ کے اندر اندر بجلی فیس ادا کریں تاکہ کمپنیوں سے اضافی بجلی خریدنے کی خاطر انہیں ایڈوانس میں ہی پیسے واگزار کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔انہوں نے کہا’’جموں وکشمیر میں خراب ترسیلی نظام کی وجہ سے پچاس فیصد بجلی ضائع ہو رہی ہیں ‘‘۔
پرنسپل سیکریٹری نے سمارٹ میٹرز کے بارے میں بتایا کہ ہر جگہ میٹرز نصب کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سمارٹ میٹر ز کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت مل رہی ہیں کہ وہ از خود مشاہدہ کرسکتے ہیں کہ انہوں نے کتنی بجلی صرف کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں بررفباری اور بارشوں کا امکان

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کی لیجنڈز لیگ کرکٹ کے کھلاڑیوں کیلئے ’ہائی ٹی‘ کی میزبانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کی لیجنڈز لیگ کرکٹ کے کھلاڑیوں کیلئے ’ہائی ٹی‘ کی میزبانی

لیفٹیننٹ گورنر کی لیجنڈز لیگ کرکٹ کے کھلاڑیوں کیلئے ’ہائی ٹی‘ کی میزبانی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.