ممبئی// بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جانے والے انڈر-19 ایشیا کپ 2023 کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔
آج بی سی سی آئی جونیئر کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔ ادے سہارن کو اس ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔
ایشیا کپ کے لیے انڈیا انڈر- 19 اسکواڈ: ارشین کلکرنی، آدرش سنگھ، رودر میور پٹیل، سچن داس، پریانشو مولیا، مشیر خان، ادے سہارن (کپتان)، اراویلی اونیش راؤ (وکٹ کیپر)، سومیا کمار پانڈے (نائب کپتان)، مروگن ابھیشیک، انیش مہاجن (وکٹ کیپر)، دھنوش گوڈا، آرادھیہ شکلا، راج لمبانی، نمن تیواری۔
بطور اضافی کھلاڑی: پریم دیوکر، انش گوسائی، محمد امان۔
انڈر-19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 8 دسمبر سے شروع ہوگی اور اسی روز ہندوستان اپنے پہلے میچ میں افغانستان سے ٹکرائے گا۔ ہندوستان کا مقابلہ 10 دسمبر کو پاکستان اور 12 دسمبر کو نیپال سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ کی موجودہ چمپئن ہے اور اس نے کل آٹھ مرتبہ یہ خطاب جیتا ہے۔