میڈرڈ// دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے کہا کہ وہ اسپین کے ملاگا میں سربیا کو ڈیوس کپ دلا کر سیزن کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔
جوکووچ تورن میں اے ٹی پی فائنل جیتنے کے بعد ملاگا کے لیے روانہ ہوئے اور بدھ کو کہا کہ وہ آرام سے پہلے ’ ایک آخری پُش ‘ کی تلاش میں ہیں۔
انہوں نے برطانیہ کے ساتھ سربیا کے کوارٹر فائنل کے موقع پر کہا "یہ سیزن کا آخری ہفتہ ہے”۔ میں واقعی اس کا منتظر ہوں کیونکہ میں اچھا ٹینس کھیل رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تورن کے سیمی فائنل اور فائنل میں جس طرح کا مظاہرہ کیا ، اس سے میں زیادہ مطمئن نہیں ہوسکتا، اس لئے امید ہے کہ میں ڈیوس کپ میں پوری توانائی اور اعلیٰ سطح کی کارکرگی کے ساتھ جاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ڈیوس کپ اس سیزن کے میرے سب سے اہم اہداف میں سے ایک رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ امید ہے کہ میں جیت میں تعاون دے سکوں گا۔
جوکووچ نے کہا کہ برطانیہ ٹیم کی قیادت کرنے والے کیمرون نوری جیسے بائیں ہاتھ کے ساتھی کو تلاش کرنا مشکل تھا اور انہوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ اینڈی مرے کے بغیر بھی برطانیہ ایک عظیم ٹیم ہے کیونکہ ڈبلز میں ان کے پاس منتخب کرنے کے لئے بہت کچھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ڈبلز اسپیشلسٹ نہیں ہے، اس لیے ہم سنگلز پر انحصار کرتے ہیں، لیکن اگر ہم ڈبلز میں پہنچ گئے تو ہمارے پاس بہت سے امتزاج ہوں گے اور ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
اس سال تین گرینڈ سلیم جیتنے والے جوکووچ جمعرات کو برطانیہ کے خلاف ڈیوس کپ فائنل کے آخری کوارٹر فائنل میں سربیا کی قیادت کریں گے۔