منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کالاکوٹ میں خونین معرکہ آرائی۔ملی ٹنٹوں کے حملے میں دو فوجی کیپٹن سمیت چار جواب ہلاک

جوابی کارروائی میں دہشت گرد زخمی ‘محاصرہ وسیع کیا گیا ہے:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-23
in اہم ترین
A A
کالاکوٹ میں خونین معرکہ آرائی۔ملی ٹنٹوں کے حملے میں دو فوجی کیپٹن سمیت چار جواب ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
جموںکشمیر کے راجوری ضلع کے کالاکوٹ باجی جنگلی علاقے میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ جھڑپ میںدو فوجی آفیسروں سمیت چار جوان جاں بحق ہوئے جبکہ ایک فوجی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنگل میں موجود دہشت گرد جوابی کارروائی کے دوران زخمی ہوئے اور انہیں مار گرانے کی خاطر محاصرہ وسیع کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران بھی ہنگامی طورپر جائے موقع پر پہنچے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے جنگلی علاقے کالاکوٹ باجی میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام پر پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں۲سینئر آفیسر اور پیرا رجمنٹ سے وابستہ تین اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو فوجی کیپٹن سمیت چار جوانوں کو مردہ قراردیا جبکہ اور ایک اہلکارکی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران فوری طورپر راجوری پہنچے جو اس آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فوجی کیپٹن کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت نے راجوری کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔انہوں نے بتایا کہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے جنگلی علاقے میں تلاشی لی جارہی ہیں تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق جنگلی علاقے میں محصور ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر ہیلی کاپٹروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ راجوری کے جنگلی علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فوج نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں ملی ٹینٹوں نے فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں آرمی کیپٹن سمیت کئی اہلکار زخمی ہوئے۔ان کے مطابق ڈرون کیمروں کے ذریعے جنگلی علاقے پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں جبکہ لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ آپریشن کے اختتام تک وہ جنگلی علاقے کی اور جانے سے گریز کریں۔
فوج کی وائٹس نائٹ کور نے بدھ کی شام کو ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا’’راجوری کے کالاکوٹ جنگلی علاقے میں موجود ملی ٹینٹ فوج کی جوابی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں اور انہیں مار گرانے کی خاطر محاصرے کا دائرہ وسیع کیا گیا۔‘‘
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امسال جموں کے تین اضلاع راجوری ، پونچھ اور ریاسی میں۱۳سیکورٹی فورسز کے اہلکاراور۲۲ملی ٹنٹوں سمیت ۴۵؍افراد مارے گئے ہیں۔
امسال ضلع راجوری میں مختلف تصادم آرائیوں کے دوران ۲۰ملی ٹنٹ،چھ فورسز اہلکار ہلاک ہوئے۔ اسی مدت کے دوران پونچھ ضلع میں۱۵ملی ٹنٹ اور پانچ فوجی جوان از جان ہوئے جبکہ ریاسی ضلع میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
بتادیں کہ گڈول کوکر ناگ میں ہوئے تصادم جس میں سیکورٹی فورسز کے تین اعلیٰ آفیسران جاں بحق ہوئے تھے کے بعد یہ اپنی نوعیت کاایسا دوسرا آپریشن ہے جس میں فوج کو جانی نقصان ہوا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی جی پی کا کولگام کا دورہ‘سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

Next Post

کشمیر میں ایک ہفتے کے اندر بجلی کی صورتحال بہتر کی جائے گی:بدھوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
کشمیر میں ایک ہفتے کے اندر بجلی کی صورتحال بہتر کی جائے گی:بدھوری

کشمیر میں ایک ہفتے کے اندر بجلی کی صورتحال بہتر کی جائے گی:بدھوری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.