ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گمبھیر نے ایل ایس جی سے علیحدگی اختیار کی، کے کے آر میں واپسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-23
in کھیل
A A
آر پی ایس جی گروپ نے گمبھیر کوعالمی مینٹور مقرر کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

نئی دہلی//ہندوستانی ٹیم کے سابق رکن اور ٹی وی کمنٹیٹر گوتم گمبھیر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائزی لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
گمبھیر گزشتہ دو برسوں سے ایل ایس جی کے مینٹور کا کردار ادا کر رہے تھے۔ اب وہ اپنی پرانی فرنچائزی کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ساتھ بطور مینٹور کام کرتے نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے وہ کے کے آر کے کپتان کے کردار میں نظر آ چکے ہیں۔ ورلڈ کپ فائنل میں گمبھیر اور کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان کے درمیان ملاقات کے بعد اس حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔
گمبھیر نے ٹویٹ کرکے اپنے استعفیٰ کی معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، "میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ اپنے شاندار سفر کے اختتام کا اعلان کرتا ہوں۔ اپنے دور میں مجھے تمام کوچز، کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سے بہت پیار ملا اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں سنجیو گوئنکا کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جن کی بہترین قیادت میں یہ ٹیم بنائی گئی اور جنہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم آنے والے دنوں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے مداحوں کو فخر محسوس کرائے گی۔ ایل ایس جی بریگیڈ کو نیک خواہشات۔
بعد میں گمبھیر کی ٹیم میں شمولیت کی تصدیق کے کے آر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے بھی کی گئی۔ کے کے آر نے لکھا ’’ویلکم بیک مینٹور گوتم گمبھیر‘‘۔
خیال رہے کہ آئی پی ایل کی نئی فرنچائزی کے طور پر وجود میں آنے کے بعد گمبھیر کو ایل ایس جی نے اپنا مینٹور مقرر کیا تھا۔ آئی پی ایل کے پچھلے دو ایڈیشنز میں ایل ایس جی لیگ کے پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیف کے ’میں نہ مانوں‘ پر وارنر کا کرارا جواب

Next Post

ہندوستان نے کینیڈین شہریوں کے لیے ای ویزا سروس دوبارہ شروع کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘

ہندوستان نے کینیڈین شہریوں کے لیے ای ویزا سروس دوبارہ شروع کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.