وینتیانے///
لاؤس میں گزشتہ اکتوبر میں سڑک حادثات میں کل 53 لوگوں کی موت ہو گئی۔
لاؤس خبر رساں ایجنسی کی جانب سے پیر کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 458 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ جس میں 702 زخمی اور 53 اموات اور 828 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ لاؤس کے دارالحکومت وینتیانے میں سب سے زیادہ سڑک حادثات ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد چمپاسک اور سوانا کھیت صوبوں میں۔
واضح رہ کہ حادثات کی اہم وجوہات میں نشے میں ڈرائیونگ، تیز رفتاری، سمت میں اچانک تبدیلی اور اوور ٹیکنگ شامل ہیں۔ اکتوبر 2022 میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں 513 سڑک حادثات میں 71 افراد ہلاک اور 783 زخمی ہوئے جبکہ 915 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔