ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ پر قبضے کا ارادہ نہیں رکھتے: اسرائیلی وزیراعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-18
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

تل ابیب//
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ ہم غزہ پر قبضے کا ارادہ نہیں رکھتے اور یہ ہمارا مقصد نہیں ہے جب کہ ہمارے پاس الشفاء اسپتال میں یرغمالیوں کو رکھے جانے کے ٹھوس شواہد تھے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد تھے کہ حماس نے الشفاء اسپتال میں یرغمالیوں کو رکھا ہوا ہے، ان ہی ٹھوس شواہد کی بنا پر اسرائیلی فوج اسپتال میں داخل ہوئی لیکن اسرائیلی فوجیوں کے پہنچنے سے پہلےحماس رہنما الشفاء اسپتال سے نکل گئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران اپنی حکومت کے پاس یرغمالیوں کے حوالے سے انٹیلی جنس اطلاعات کا دعویٰ کیا لیکن انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔
یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ڈیل کے سوال پر نیتن یاہو نے کہا کہ ہم زمینی آپریشن شروع کرنے سے پہلے اس ڈیل کے قریب تھے لیکن اسرائیلی فوج کے زمینی آپریشن نے حماس پر سیز فائر کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے یرغمالوں کو واپس لاسکتے ہیں تو ہم عارضی طور پر سیز فائر کریں گے لیکن میں نہیں سمجھتا یہ میرے مقصد کو پورا کرے۔
نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی بدلے میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے اسے خفیہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کم سے کم عام شہریوں کے جانی نقصان کے ساتھ حماس کا صفایا کرنے کی کوشش کررہا ہے، چاہتے تھے غزہ جنگ میں کم سےکم جانی نقصان ہو مگرکامیاب نہیں ہوئے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا ہم غزہ پر قبضے کا ارادہ نہیں رکھتے، یہ ہمارا مقصد نہیں ہے، ہمارا مقصد غزہ کو عسکریت اور انتہا پسندی سے پاک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس سے نمٹنے کے لیے دوبارہ کوئی ناکام حکمت عملی نہیں اپنائی جائے گی اور فلسطینیوں کی حماس سے آزادی ہی انہیں حقیقی مستقبل فراہم کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

17 اکتوبر سے ابتک عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر 58 حملے

Next Post

’ مصنوعی ذہانت پر مبنی ’ڈیپ فیک‘پوسٹ ملک کی اندرونی سلامتی اور استحکام کیلئے ممکنہ خطرہ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا

’ مصنوعی ذہانت پر مبنی ’ڈیپ فیک‘پوسٹ ملک کی اندرونی سلامتی اور استحکام کیلئے ممکنہ خطرہ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.