بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ،پاکستان اپنا نواں اور آخری میچ (کل)انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-11
in کھیل
A A
انگلینڈ کا مڈل آرڈر پاکستان پر بھاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

پونی//) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایدیشن میں (کل)ہفتہ کو د و میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجو صبح 10 بجے شروع ہوگا،دوسرا میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن بھارت میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں (آج)ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا پہلا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونیمیں کھیلا جائے گا جو صبح دس بجے شروع ہوگا۔
دوسرے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈنز گارڈنز،کولکتہ کے مقام میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ پاکستان ٹیم کا نواں اور آخری لیگ میچ ہوگا۔میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔پاکستان کی ٹیم کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے انگلینڈ کو بڑے مارجن سے جیتنا ضروری ہوگا۔ میزبان بھارت ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ہی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
مردوں کے ون ڈے کرکٹ فارمیٹ کا عالمی ٹورنامنٹ ہر چار سال کے بعد ہوتا ہے۔ 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزما ہیں ، ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں میں میزبان بھارت ،عالمی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکاشامل ہیں۔
عالمی چیمپئن انگلینڈ نے 2019 کے ورلڈ کپ فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔
دوسری جانب ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بڑے مارجن سے انگلینڈ کے خلاف جیتنا ہوگا۔سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو 287 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرکے 300 رنز بنائے تو انگلینڈ کو 13 پر آؤٹ کرنا ہوگا۔اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے اور تصور کیا جائے کہ انگلینڈ نے 150 رنز بنائے تو پاکستان کو یہ ہدف 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فخر 20 یا 30 اوور کھیل گئے تو نیٹ رن ریٹ حاصل کر سکتے ہیں: بابر اعظم

Next Post

رن اوسط پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا افسوس رہے گا، فخر زمان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
Next Post
فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان

رن اوسط پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا افسوس رہے گا، فخر زمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.