منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

باقی رہ گئے دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-02
in ٹاپ سٹوری
A A
سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/یکم نومبر

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں منعقدہ یونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا مجموعی طورپر جائزہ لیا۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ باقی رہ گئے سرگرم ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز میں سرعت لانے کی خاطر خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

اطلاعات کے مطابق سری نگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں یونیفائیڈ کمانڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حفاظتی اداروں اور سراغ رساں ایجنسیوں سے وابستہ سینئر آفیسران نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران منوج سنہا نے ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔انہوں نے حالیہ حملوں کے تناظر میں جموں وکشمیر پولیس اہلکاروں کی نقل وحرکت سے متعلق ایڈوائزری کو مزید مستحکم کرنے کی تاکید کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر، چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا، داخلہ سیکریٹری آ ر کے گوئل ، صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار ، پولیس چیف آر آر سوین، اے ڈی جی پی وجے کمار ، کور کمانڈر راجیو گھائی ، سپیشل ڈی جی سی آر پی ایف ، آئی جی بی ایس ایف، آئی جی جموں اور خفیہ اداروں سے وابستہ آفیسران بھی موجود تھے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران نو منتخب پولیس سربراہ آر آر سوین نے پار پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ایل جی منوج سنہا کو جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس سربراہ نے حالیہ حملوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے حوالے سے بھی تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران کور کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کی صورتحال اور دارندازی کے خلاف اٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں پوری تفصیل سے روشناس کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن و قانون کی صورتحال کوبہتر بنانے پر ان کی ستائش کی۔

ایل جی نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ دہشت گردی کو فروغ دینے اور امن دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹرولنس کی پالیسی اپنائی جانی چاہئے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ منوج سنہا نے چھٹی پر گھر جانے کے دوران پولیس اہلکاروں کے لئے ایڈوائزری اور ایس او پیز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے حالیہ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی فورسز کو تلقین کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن حالات میں کسی کو بھی رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایل جی منوج سنہا نے میٹنگ کے دوران کہاکہ ہر زندگی قیمتی ہے خواہ کوئی شہری ہو ، پولیس اہلکار یا غیر مقامی باشندہ جو یہاں پر روزی روٹی کمانے کی خاطر آتے ہیں ان کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ باقی رہ گئے دہشت گردوں کا جلد ازجلد صفایاکیا جائے تاکہ یوٹی میں پوری طرح سے امن و امان کی فضا قائم ہو سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’قابل ذکر کارنامہ‘:ادھم پور،رامبن ہائی وے پر۴لین پروجیکٹ مکمل:گڈکری

Next Post

رام بن سڑک حادثے میں کولگام کے ٹرک ڈرائیور کی موت واقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

رام بن سڑک حادثے میں کولگام کے ٹرک ڈرائیور کی موت واقع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.