جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایک سو الیکٹرک بسوں کا آغاز:ایل جی سنہا نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی

بسیں صبح ۸بجے سے شام ۸بجے تک روانہ ۲۰۰ کلومیٹر چلیں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-02
in اہم ترین
A A
ایک سو الیکٹرک بسوں کا آغاز:ایل جی سنہا نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی

SRINAGAR, NOV 1 (UNI) Jammu and Kashmir Lt. Governor Manoj Sinha flags off E-buses in Srinagar on Wednesday. UNI PHOTO-78U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہانے سرینگر الیکٹرک بس پروجیکٹ کے تحت سرینگر سمارٹ سٹی کی ۱۰۰؍الیکٹرک بسوں کا آغاز کیا اور آج نشاط بس ٹرمینل پر ۷۵ اِی۔ بسوں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اِی۔ بسیں ۱۵؍انٹر سٹی روٹوں اور۲؍انٹر سٹی روٹوں پر چلیں گی اور صبح ۸بجے سے شام۸بجے تک کم از کم۲۰۰ کلومیٹر فی دن چلیں گی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ اور سری نگر اور ملحقہ اَضلاع کے رہائشیوںکو مُبارک پیش کی۔
سنہا نے کہا’’ماحولیات کے ساتھ ہم آہنگ توازن کیلئے ٹرانسپورٹیشن کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے سمارٹ موبلٹی ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ ۱۰۰ اِی۔ بسوں کا اضافہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ویژن کے مطابق کاربن نیوٹرلٹی حاصل کرنے کی خاطر ایک بڑی کامیابی ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ لوگوں کوبہتر ٹرانسپورٹیشن فراہم کرنے اور معاشرے کی پائیداری میں اَپنا کردار اَدا کرنے کیلئے مربوط نقطہ نظر کے ذریعے ’’ماڈل شفٹ‘‘ کے تصور کو حقیقت میں تبدیل کر رہا ہے۔
سنہانے کہا کہ آج لوگوں کے لئے وقف کردہ اِی۔ بسیں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ روزانہ مسافروں اور دفتر جانے والوں کو سری نگر شہر اور اس سے منسلک اَضلاع کے لئے قابل اعتماد، سستی، دیرپا اور محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم تک رسائی حاصل ہو۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اِی۔ بسوں کے لئے مخصوص چارجنگ سٹیشن سال بھر فعال رہیں۔
سِنہا نے آغازی تقریب میں جموںکشمیر یوٹی میں شہری ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے میں مدد اور تعاون کے لئے مرکزی حکومت کا شکریہ اَدا کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جلد ہی سری نگر اورجموں میں میٹر وریل کا خواب حقیقت بن جائے گا۔
  اِی۔بسیں یونیورسل ایکسیس اور ایچ وِی اے سی ( ہیٹنگ، وینٹی لیشن اور ایئر کنڈیشننگ) سسٹم، آن بورڈ وہیکل ٹریکنگ سسٹم، سی سی ٹی وی اور ایمرجنسی سٹاپ کی سہولیت سے لیس ہیں۔
مسافروں کی سہولیت کیلئے ایک مخصوص موبائل ایپ اور آن لائن ٹکٹ کی ادائیگی کی سہولیت تیار کی گئی ہے۔ تمام بسیں سری نگر سمارٹ سٹی کے انٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ مربوط ہیں۔
          پانتھہ چوک پر ایک بس ڈیپو قائم کیا جارہا ہے اور اِی۔ بسوں کو آسانی سے چلانے کے لئے چارجنگ سب سٹیشن تیار کئے گئے ہیں۔
اِس موقعہ پر میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو، پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ پرشانت گوئیل ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری ، سی اِی او سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ اطہر عامر خان، سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ جی پرسنا راما سوامی ، یوایل بی ممبران ، سول اِنتظامیہ اور ٹاٹا موٹرز کے اَفسران اور ممتاز شہری موجود تھے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں حالیہ حملوں کے بعد سرینگرمیں سکیورٹی انتظامات مزید سخت

Next Post

’قابل ذکر کارنامہ‘:ادھم پور،رامبن ہائی وے پر۴لین پروجیکٹ مکمل:گڈکری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری

’قابل ذکر کارنامہ‘:ادھم پور،رامبن ہائی وے پر۴لین پروجیکٹ مکمل:گڈکری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.