ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یو ٹی یوم تاسیس:لیفٹیننٹ گورنر سنہا کی مصوری کے مقابلے میں شرکت

زیرو برج سے جی پی او تک جہلم ریور فرنٹ اور محکمہ اطلاعات کی تصویری نمائش کا اِفتتاح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-01
in اہم ترین
A A
یو ٹی یوم تاسیس:لیفٹیننٹ گورنر سنہا کی مصوری کے مقابلے میں شرکت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج یوٹی یوم تاسیس کے موقعہ پر زیرو برج پر ’’رشوت اور غربت سے پاک مستقبل‘‘ اور’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘کے نظریات پر ایک مصوری مقابلہ میں شرکت کی۔
سنہا نے مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں سے بات چیت کی اور انہیں اپنے تخلیقی فن کے ذریعے سماجی مسائل کو اُجاگر کرنے کی ترغیب دی۔مصوری مقابلے کا اِنعقاد محکمہ سکولی تعلیم نے کیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی یوم تاسیس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر مشہور لال چوک میں ’’بدلتا کھلتا جموں کشمیر‘‘کے موضوع پر محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ایک تصویری نمائش کا اِفتتاح کیا۔
نمائش میں گزشتہ چاربرسوںمیں جموں و کشمیر کے ترقیاتی سفر پر روشنی ڈالی گئی۔
اس سے پہلے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے زیرو برج سے جنرل پوسٹ آفس تک جہلم ریور فرنٹ( دائیں کنارے) کا اِفتتاح کیا۔
ریور فرنٹ کو پارکوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں اور سائیکل چلانے کے راستے کے طور پر اَپ گریڈ کیا گیا ہے اور عوامی پلازوں کو عوامی سہولیات جیسے بیت الخلا ، بیٹھنے کی جگہوں اور لوگوں کیلئے اعلی معیار کی روشنی سے لیس کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ کو جہلم ریور فرنٹ پروجیکٹ کے ذریعے شہر کے ورثے کو ایک الگ شناخت فراہم کرنے پر مُبارک باد دی۔
سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ ریور فرنٹ کو تاروں سے پاک عوامی جگہ بنانے کے لئے الیکٹرک اور ٹیلی کمیونی کیشن یوٹیلیٹی کیبلوں کو بھی زیر زمین منتقل کر رہا ہے۔
اِس سے قبل اس برس مئی کے مہینے میں لیفٹیننٹ گورنر نے جہلم راج باغ ریور فرنٹ کے۶کلومیٹر طویل حصے کا اِفتتاح کیا تھا جسے عالمی معیار کی عوامی جگہ کے طور پر تیار کیا گیا تھا جس میں واک ویز، سائیکلنگ، گرین سپیس، یونیورسل رسائی اور متعدد سرگرمیاں جیسی سہولیات شامل ہیں۔جہلم ریور فرنٹ شہری علاقوں کا نمونہ بن چکا ہے اور سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لئے بھی ایک بڑی کشش کا مرکز بن گیا ہے۔
اِس موقعہ پر میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری ، سی اِی او سری نگر سمارٹ سٹی اطہر عامر، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اور سینئر اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آر آر سوائن نے جموں کشمیر کے ۱۷ ویں ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالا

Next Post

سردار پٹیل نے مدبرانہ صلاحیتوں سے ملک کو متحد کیا:منوج سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

سردار پٹیل نے مدبرانہ صلاحیتوں سے ملک کو متحد کیا:منوج سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.