منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اگر سردار پٹیل نہ ہوتے تو ہندوستان کا موجودہ نقشہ ممکن نہیں تھا/وزیر داخلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-01
in قومی خبریں
A A
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ ہندوستان کا اتحاد اور خوشحالی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی کا واحد مقصد تھا اور ان کی وجہ سے ہی زمین پر ایک خودمختار اور اکھنڈ بھارت کا موجودہ نقشہ ممکن ہوپایاتھا۔
ملک کے پہلے وزیر داخلہ اورمرد آہن کے نام سے مشہور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش، راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پرمسٹرشاہ نے منگل کو یہاں میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایکتا دوڑ کے انعقاد کے موقع پر یہ بات کہی۔
قبل ازیں انہوں نے صبح سات بجے پٹیل چوک پر واقع سردار پٹیل کے مجسمہ پر پھول چڑھائے ۔ اس موقع پر، انہوں نے کہا، "ملک کے انضمام اور ترقی میں مرد آہن پٹیل جی کا ناقابل فراموش تعاون ہے ۔ آج سردار صاحب کے یوم پیدائش کے موقع پر نئی دہلی میں ان کے مجسمہ پر شکر گزار قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔
ایکتا دوڑ کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے سے پہلے مسٹرشاہ نے کہا کہ انگریز اس ملک کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے لئے چھوڑ کر گئے تھے لیکن سردار پٹیل نے چندہی دنوں میں 550 ریاستوں کو اتحاد کے دھاگے میں پرودیا۔ انہوں نے کہا، ”اگر سردار نہ ہوتے تو آج جو ہندوستان کا نقشہ ہے وہ ہم نہیں دیکھ پاتے ۔ اس ملک کو متحد کرنے میں سردار پٹیل کا ناقابل فراموش تعاون تھا اور ملک اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ اس ایکتا دیوس کی اپنی اہمیت ہے کیونکہ یہ آزادی کے امرتکال کے دوران پہلا ایکتا دیوس ہے ۔ آج یہاں تقریباً 8 ہزار شرکاء ایکتا دوڑمیں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یہ حلف اٹھانا چاہئے کہ 25 سال بعد جب ہم 15 اگست 2047 کو آزادی کا صد سالہ جشن منائیں تو ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ہر میدان میں دنیا میں سب سے آگے کھڑا ہونا چاہئے ۔ اس کے بعد انہوں نے سب سے قومی اتحاد کا حلف لیا اور ایکتا دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ معروف پہلوان یوگیشور دت اور دیگر کھلاڑیوں نے مسٹر شاہ کو جھنڈی سونپی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنے پیغام میں کہا، "ہندوستان کا اتحاد اور خوشحالی سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کی زندگی کا واحد مقصد تھا۔ اپنی مضبوط قوت ارادی، سیاسی دانشمندی اور محنت کے ساتھ 550 سے زیادہ شاہی ریاستوں میں منقسم ہندوستان کو ایک متحدہ قوم بنانے کا کام کیا۔ سردار صاحب کی قوم کے لئے وقف کردہ زندگی اور ملک کے پہلے وزیرداخلہ کے طور پر ملک کی تعمیر کے کام ہمیں ہمیشہ ہمیں متاثر کرتے رہیں گے ۔
مردآہن سردار پٹیل جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت اور ‘راشتریہ ایکتا دیوس’ پر تمام ہم وطنوں کو نیک خواہشات۔
ایکتا دوڑ کے موقع پر اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر، لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی، وزیر مملکت برائے داخلہ نشیتھ پرمانک اور کئی معززین موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

بنگالور و کے مشہور عالم دین مولانا محمد مزمل رشادی تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں سڑک حادثہ میں زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

بنگالور و کے مشہور عالم دین مولانا محمد مزمل رشادی تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں سڑک حادثہ میں زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.