ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-01
in کھیل
A A
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

Pakistan's

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

چنئی//
ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔
بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کےلیے 205 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 33ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق نے عمدہ آغاز فراہم کیا اور 128 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔
عبداللّٰہ شفیق اس مجموعے پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ انہیں مہدی حسن میراز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی دوسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری جب قومی ٹیم کے کپتان 9 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی تیسری وکٹ 169 رنز پر فخر زمان کی صورت میں گری جب اوپننگ بلے باز چھکا مارتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے 81 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
چوتھی وکٹ پر محمد رضوان اور افتخار احمد نے 36 رنز کی ناقابلِ شکست پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو جیت دلوائی۔ رضوان 26 اور افتخار احمد 17 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا آغاز کیا اور اپنے ابتدائی دو اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلا دیش کی پہلی وکٹ میچ کی پانچویں گیند پر جبکہ دوسری وکٹ 2.4 اوورز میں 6 رنز پر گری۔
بنگلادیشی بیٹر تنزید حسن کو شاہین آفریدی نے صفر پر ایل بی ڈبلیو جبکہ نجم الحسین کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
شاہین آفریدی کے بعد حارث رؤف نے بھی اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی، بنگلا دیش کی تیسری وکٹ چھٹے اوور میں 23 رنز پر گری جب مشفق الرحیم 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بعدازاں لٹن داس اور محمود اللّٰہ نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 102 رنز تک پہنچایا جس کے بعد 20.5 اوورز میں لٹن داس 45 رنز بنا کر افتخار احمد کے اوور میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بنگلا دیش کی پانچویں وکٹ 30.4 اوورز میں 130 رنز پر گری جب شاہین آفریدی نے محمود اللّٰہ کو 56 رنز پر بولڈ کیا۔
بعدازاں اگلے اوور میں بنگلا دیش کی چھٹی وکٹ 140 رنز پر گر گئی جب توحید ہریدوائے 7 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 185 رنز پر گری جب خطرناک دکھائی دے رہے شکیب الحسن حارث رؤف کی گیند پر 40ویں اوور میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیشی کپتان نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلادیش کی آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری جب مہدی حسن میراز 25 رنز بنا کر پویلین لوٹے، انہیں محمد وسیم نے بولڈ کیا۔ اسی اوور میں وسیم نے پہلے تسکین احمد اور پھر اگلے اوور میں مستفیض الرحمان نے کو بولڈ کرکے بنگلادیش کی اننگز 204 رنز پر تمام کردی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 23 رنز دے کر 3 جبکہ محمد وسیم نے 31 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے دو جبکہ افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کے فخر زمان کو عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ پر برتری حاصل

Next Post

شاہین آفریدی وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
شاہین آفریدی میرے لیے نمبر ون بولر ہے: بابر اعظم

شاہین آفریدی وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.