سرینگر//
بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل کشمیر فرنٹئر راجا بابو سنگھ نے جمعے کے روز کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہ جانکاری بی ایس ایف کشمیر کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
ٹویٹ میں کہا گیا’’بی ایس ایف کشمیر کے انسپکٹر جنرل شری راجا بابو سنگھ نے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا‘‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا’’موصوف آئی جی نے اگلے علاقوں میں بی ایس ایف اور فوج کے درمیان آپریشنل تیاریوں اور بہتر ہم آہنگی کا جائزہ لیا۔‘‘