نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو 77 ویں انفنٹری ڈے پر ہندوستانی فوج کے تمام جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بری فوج کی ہر کوشش ملک کی حفاظت میں ان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے کہا ‘‘انفنٹری ڈے پر تمام ہندوستانی فوج کے جوانوں کو نیک خواہشات۔ یہ ہماری بری فوج کی انتھک ہمت اور استقامت کا احترام کرنے کا دن ہے ۔ ان کی ہر کوشش ہمارے ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تئیں ان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ ان کی انتھک چوکسی اور بے مثال بہادری وقت کی کسوٹی پر کھری اتری ہے ۔ ’’
وزیر اعظم نے اس پیغام کے ساتھ ہندوستانی فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (پبلک انفارمیشن) کی جانب سے انفنٹری ڈے کے موقع پرچیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے کا مبارکباد کا پیغام بھی ٹیگ کیا، جس میں کہا گیا تھا ‘‘جنرل منوج پانڈے #سی او اے سی اور #انڈین آرمی کے سبھی رینکوں نے 77ویں # انفینٹری ڈے کے موقع پر # انفینٹری کے سبھی رینک، #ویٹرنس اور خاندانوں کو نیک خواہشات ۔