ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سری نگر: بڈ شاہ مارکیٹ کے دکانداروں کا وقف بورڈ پر دکانوں کو سیل کرنے کا الزام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-19
in تازہ تریں
A A
گوشت کی۶۴ دکانیں سیل۲۷ ہزار روپے کا جرمانہ عائد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر، 19 اکتوبر (یو این آئی) سری نگر کے بڈ شاہ مارکیٹ کے دکانداروں کا الزام ہے کہ جموں وکشمیر وقف بورڈ نے بدھ کی شام کچھ دکانوں کو غیر قانونی طور پر سیل کر دیا۔
دریں اثنا بورڈ کے اس قدام کے خلاف بڈ شاہ مارکیٹ، آفتاب مارکیٹ میں جمعرات کو تمام دکان بطور احتجاج بند رہے۔
اوقاف مارکیٹ کے صدر فردوس احمد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کے اہلکاروں نے بدھ کی شام بعد از نماز عشا ہمارے کمپلیکس کے 6 دکانوں کو سیل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بورڈ کے ساتھ کرایے کا مسئلہ چل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘بورڈ نے سال 2015 میں کرایہ کو ریوائز کرنے کے لئے نوٹس نکالی ہم نے بورڈ حکام کے ساتھ بات چیت کی جس کے بعد ہمارا ان کے ساتھ با قاعدہ ایک معاہدہ طے پایا’۔
موصوف صدر نے کہا کہ سال 2018 سے کرایہ میں 120 فیصد اضافہ کیا گیا اور ہر سال اس میں 5 فیصد اضافہ کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ دکاندار اس کرایہ کو باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘پچھلے سال نوٹس نکالی گئی جس میں کرایہ میں کافی اضافہ کیا گیا جس کا دکان کا کرایہ 25 سو روپیے تھا اس کا ساڑھے 13 ہزار روپیےکیا گیا’۔انہوں نے کہا: ‘عدالت نے ہمیں فی الوقت اضافہ شدہ کرایے کا 50 فیصد ادا کرنے کی ہدایت دی ہے اور مسئلہ ابھی عدالت میں زیر بحث ہی ہے’۔
فردوس احمد کا کہنا ہے کہ بورڈ نے عدالت سے 15 دنوں کا وقت مانگا ہے جو ان کو دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 15 دنوں کے بعد اس کیس کی حتمی سماعت ہوگی اور ہم عدالت کا فیصلہ تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے از خود یہاں اپنی دکانیں بطور احتجاج بند رکھیں۔انہوں نے بورڈ سے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیل شدہ دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔
یو این آئی ایم افضل

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی آئی کے کے کشمیر متعدد مقامات پر چھاپے

Next Post

اپنے آپ کو آئی اے افسر کے بطور ظاہر کرکے لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک گرفتار: بڈگام پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

اپنے آپ کو آئی اے افسر کے بطور ظاہر کرکے لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک گرفتار: بڈگام پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.