پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چرار شریف میںعلمدار کشمیر کا سالانہ عرس منایا گیا

لوگوں کی بڑی تعداد کی آستانہ پر جاضری ‘ دعایا مجالس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-14
in اہم ترین
A A
دستگیرصاحب ؒ کاسالانہ عرس عقیدت واحترام سے منایا گیا

URS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں جمعے کو بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ کا عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
چرار شریف میں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا اور نماز جمعہ کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے باجماعت نماز اداکی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے چرار شریف کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ عقیدت مند جوش خروش کے ساتھ آستانہ عالیہ کے احاطے میں داخل ہو رہے تھے اور اپنے اپنے حاجات کی روانی کیلئے دعائیں کر رہے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ نماز جمعہ میں کافی بڑی تعداد میں نمازیوں جن میں مردو زن شامل تھے ، نے شرکت کی۔
معلوم ہوا ہے کہ رات بھر آستانہ عالیہ چرار شریف میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس دوران امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس عرس مبارک کے موقع پر وادی کے گوشہ و کنار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس ولی بزرگ کے آستانہ عالیہ پر حاضر ہو جایا کرتے ہیں اور اپنے اپنے حاجات کی روائی کے لئے دعائیں مانگا کرتے ہیں۔
بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی اور اپنی مرادیں پانے کیلئے دعائیں کیں۔ اس موقعہ پر مذہبی سکالروں اور مبلغین نے حضرت شیخ العالم ؒ کے طرز حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مبلغین نے لوگوں کو شیخ العالم ؒ کی تعلیمات اور طرز حیات کو اپنانے پر زور دیا۔
چرار شریف میں واقع آستان علمدار کشمیر لاکھوں روحانیت کے متلاشیوں کا روحانی مرکز ہے جہاں سال بھر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔ اس آستان عالیہ پر جہاں لوگ روحانی فیوض و برکات سے فیضیاب ہوجاتے ہیں وہیں دنیا کی مختلف پریشانیوں میں گھرے لوگ اور حاجت مند بھی دست بدعا ہو کر مستفید ہوجاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں ایل او سی پر پاکستانی باشندے کو حراست میں لیا گیا

Next Post

کپوارہ : فورسز نے۳مشتبہ گیس سلینڈروں کو دھماکے سے اڑایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

کپوارہ : فورسز نے۳مشتبہ گیس سلینڈروں کو دھماکے سے اڑایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.