نئی دہلی//کیجریوال حکومت نے چھٹھ کے تہوار کی تیاریاں زوروشور سے شروع کر دی ہیں۔ وزیر محصولات آتشی نے اس سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ چھٹھ کی تیاریوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ وزیر ریونیو نے افسروں کو آخری لمحات کی گھبراہٹ سے بچنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چھٹھ کے تہوار کی تمام ضروری تیاریاں ابھی سے شروع کر دی جائیں تاکہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
ریونیو منسٹر آتشی نے کہا کہ چھٹھ مہاپرو لاکھوں عقیدت مندوں کے عقیدے کا تہوار ہے ۔ ایسے میں اس تہوار کو خوشی کے ساتھ منایا جا سکے اور عقیدت مند بغیر کسی پریشانی کے چھٹھی مایا کی پوجا کر سکیں، کیجریوال حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ اس کی تیاریوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ضلع مجسٹریٹ اپنے اپنے اضلاع میں لوگوں کی سہولت کے مطابق چھٹھ گھاٹ کے لئے جگہ کی نشاندہی کریں اور وہاں گھاٹ کی تعمیر شروع کریں۔ نیز، افسران مقامی چھٹھ پوجا کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کرنا شروع کریں گے اور پوجا کے کامیاب انعقاد کے لیے ان کی تجاویز لیں گے اور اس کے مطابق تیاریاں کریں گے ۔
دہلی کی وزیر محصولات آتشی نے کہا کہ اس سال بھی کیجریوال حکومت عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے دہلی بھر میں 1000 سے زیادہ چھٹھ کی تیاریاں کرے گی۔ جہاں صاف پانی، ٹینٹ، بجلی، بیت الخلائ، سیکورٹی، طبی سہولیات، پاور بیک اپ، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر تمام ضروری انتظامات کئے جائیں گے ۔ بہت سے گھاٹوں پرمیتھلی-بھوجپوریاکیڈمی کی جانب سے ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے ۔وزیر ریونیو نے افسروں کو چھٹ گھاٹوں پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت دی ہیں۔