ہانگژو///
ہندوستانی بیڈمنٹن لیجنڈ پی وی سندھو نے بدھ کو خواتین کے سنگلز راؤنڈ آف 16 میں انڈونیشیا کی شٹلر پوتری کسوما وردانی کو شکست دی اور ایچ ایس پرنئے مردوں کے سنگلز راؤنڈ آف 16 میں قزاقستان کے دمتری پنارین کو 21-12، 21-12 سے ہراکر کوارٹر فائنل وہیں مکسڈ ڈبلز راؤنڈ آف 16 میں ہندوستان کے سائی پرتیک اور تنیشا کرسٹو کو ملائیشیا کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں آج ہندوستانی بیڈمنٹن شٹلر پی وی سندھو نے ایشین گیمز 2023 میں خواتین کے سنگلز راؤنڈ آف 16 میں انڈونیشیا کی شٹلر پوتری کوسوما وردانی کے خلاف 55 منٹ میں 21-16، 21-16 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ 2018 ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو کی نظریں طلائی تمغہ پر ہوں گی۔
ایچ ایس پرنئے نے بھی مردوں کے سنگلز راؤنڈ آف 16 کے میچ میں قزاقستان کے دمتری پنارین کو 21-12، 21-13 سے شکست دے کر جیت حاصل کی۔ 31 سالہ ہندوستانی شٹلر کی براعظمی ایونٹ میں اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی 2018 میں کوارٹر فائنل میں جگہ بنانا تھی۔ عالمی نمبر 7 ایچ ایس پرنئے کل کوارٹر فائنل میں مقابلہ کریں گے۔
ایک اور میچ میں عالمی نمبر 9 ملائیشین جوڑی چن تانگ جی اور ٹوہ ای وی نے سائی پرتیک اور تنیشا کرسٹو پر مشتمل ہندوستانی جوڑی کو 21-18، 21-8 سے شکست دی۔
اس ایونٹ میں شکست کے بعد سائی پرتیک کی مہم ختم ہوگئی، جبکہ تنیشا کرسٹو خواتین کے ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اشونی پونپا کے ساتھ کورٹ میں اتریں گی۔
دریں اثنا، ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند کو خواتین کے ڈبلز راؤنڈ آف 16 میں کوریائی جوڑی کم سویونگ اور کانگ ہییونگ کے خلاف پہلا گیم میں 21-15 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔