پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے : دھنکھڑ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-01
in قومی خبریں
A A
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی// نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے ہفتہ کو ناری شکتی وندن ایکٹ پر تنقید کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کو انسانیت کے لئے مہلک قرار دیا اور کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے تعاون اوران کی بیداری پر منحصر ہوگا۔
مسٹردھنکھر آج یہاں سنکلپ فاؤنڈیشن اور سابق پبلک سروس آفیسرز ایسوسی ایشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ ہندوستانی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا، "معاشرے میں تبدیلی تب آئے گی جب ہم اپنی ثقافتی اقدار کا احترام کریں گے ۔ ہندوستانیت اور ہندوستان ہمارے لئے سب سے اہم ہے اور ہر شخص کو ہندوستانی ہونے پر فخر ہونا چاہئے ۔”
انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسا عظیم ورثہ دنیا میں کہیں نہیں ہے ۔ ہندوستان کی ثقافت پانچ ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے ، ہندوستان کی ثقافت میں وہ اخلاقیات اور انسانی اقدار موجود ہیں جو پوری دنیا کے کسی ملک کی ثقافت میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پوری دنیا کووڈ وبائی مرض سے نبرد آزما تھی، ہندوستان نے ایک سو سے زیادہ ممالک کو ویکسین بھیج کر ان کی مدد کی۔ یہ ہندوستانی ثقافت کے اخلاق اور ثقافت کی شناخت ہے ۔ "واسودھیو کٹمبکم” کا صحیح معنی یہی ہے ۔
مسٹر دھنکھر نے دوسرے ممالک میں جاکر ہندوستان پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب بہت زیادہ ترقی ہوتی ہے تو کچھ طاقتیں ملک کی ترقی کو تنقید کا نشانہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہیں اور کسی بھی حد تک جاکر تنقید کرتی ہیں اورملک کو بدنام کرنے کے برے اعمال کرتی ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے انسانی وسائل ہوتے ہیں۔ ملک کا ثقافتی ورثہ بھی ایک بڑا اثاثہ ہے اور ثقافتی ورثہ ایک بے نظیر قوت کے طور پر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے ۔
ملک کے نوجوانوں کو آگاہ کرتے ہوئے ، مسٹردھنکھر نے کہا، "ملک کے نوجوان ملک کی ترقی کے سربراہ ہیں اور نوجوان ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے میں اہم رول ادا کریں گے ۔ نوجوان ہندوستان کی آبادی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ہمارے ملک کا مستقبل ملک کے نوجوانوں کے تعاون اور بیداری پر منحصر ہے ۔ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے والے جنگجو نوجوان ہی بنیں گے ۔
ممبران پارلیمنٹ کے طرز عمل اور وقار پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ بات چیت کریں گے ، بحث کریں گے ، گہرائی سے غوروفکر کریں گے اور اہم قوانین بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے لیکن وہ شور، ہنگامہ اور الزامات جواب الزامات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن ہمارے ملک کے نوجوان یہ فیصلہ کر لیں گے کہ منتخب ممبران پارلیمنٹ آئین کی توقعات کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں گے ، اس دن ہمارے ممبران پارلیمنٹ کو آئین کے مطابق برتاؤ کرنا ہو گا۔
ہندوستان کی نئی تعلیمی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی تبدیلی کی ایک بنیادی وجہ بنے گی۔ اس تعلیمی پالیسی کے تحت نوجوان بیک وقت متعدد کورسز پڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے سب سے اہم اور موثر ذریعہ ہے اگر کوئی تو وہ تعلیم ہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان کی نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعے سماج میں ایک اہم اور انقلابی تبدیلی آئے گی جوملک کے تعلیمی شعبے کو ایک نئی سمت دے گا۔
اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے سینئر سماجی کارکن مسٹر مادھو ونائک کلکرنی ‘‘مدھو بھائی’’ کو ‘‘رشی سمان’’ سے نوازا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جشن صفائی میں ملک کے باوقار ادارے اور سپاہی جمع ہوں گے

Next Post

مودی یکم اکتوبر کو جکلیئر-کرشنا نئی ریلوے لائن قوم کے نام وقف کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

مودی یکم اکتوبر کو جکلیئر-کرشنا نئی ریلوے لائن قوم کے نام وقف کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.