جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہند-بحرالکاہل کے پیچیدہ چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت : راج ناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-27
in عالمی خبریں
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ہند-بحرالکاہل خطے کے پیچیدہ چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک خوشحال، محفوظ اور جامع مستقبل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
مسٹر سنگھ آج یہاں ہند، بحرالکاہل خطے کے ممالک کے آرمی چیفس کی 13ویں دو سالہ کانفرنس میں افتتاحی خطاب کررہے تھے۔ ہندوستانی فوج اور امریکی فوج نے مشترکہ طور پر اس سہ روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اور امریکی فوج کے سربراہ، 20 ممالک کے سربراہان اور فوج کے سربراہان نے شرکت کی۔ جس میں 35 ممالک کے نمائندے موجود تھے۔
وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ہند-بحرالکاہل صرف ایک سمندری خطہ نہیں ہے بلکہ ایک مکمل جیو اسٹریٹجک خطہ ہے جسے سرحدی تنازعات اور بحری قزاقی سمیت سیکورٹی چیلنجوں کے پیچیدہ ماحولیاتی نظام کا سامنا ہے۔ اس نظام میں عالمی واقعات، معاشی حالات، لوگوں کے خیالات، موسم اور زندگی کے دیگر تمام پہلو شامل ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ تمام ممالک کو سمجھنا چاہیے کہ عالمی مسائل ہر ایک کو متاثر کرتے ہیں اور کوئی بھی ملک ان چیلنجز کو اکیلا حل نہیں کر سکتا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے وسیع تر بین الاقوامی برادری کے ساتھ آنے کی ضرورت پر زور دیا اور خدشات کو دور کرنے کے لیے سفارت کاری، بین الاقوامی تنظیموں اور معاہدوں کے ذریعے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کو اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندر کے قانون 1982 کو بنیاد بنا کر حل کیا جا سکتا ہے۔
وزیر دفاع نے ہندوستان کے اس موقف کو دہرایا کہ وہ مشترکہ سلامتی اور خوشحالی کے لیے آزاد، کھلے، جامع اور قواعد پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے کے حق میں ہے۔ ‘پڑوسی سب سے پہلے’ کے ہندوستان کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا "انڈو پیسفک کے ساتھ ہمارے تعلقات پانچ ‘S’ احترام، بات چیت، تعاون، امن اور خوشحالی پر مبنی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ مضبوط فوجی اشتراک قائم کرنے کی ہندوستان کی کوششیں نہ صرف قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بلکہ سب کو درپیش عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس کے عزم کو واضح کرتی ہیں۔ آب و ہوا کی تبدیلی جیسے سب سے سنگین عالمی چیلنج کے سامنے بھی ہندوستانی مسلح افواج کسی بھی مصیبت کے وقت احساس ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ سب سے پہلے تیار رہتی ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسٹریٹیجک لحاظ سے اہم انڈو پیسیفک خطہ امریکہ کی ترجیح ہے: امریکی فوجی سربراہ

Next Post

انتظامی خدمات کوئی کام نہیں بلکہ ایک مشن ہے: مورمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

انتظامی خدمات کوئی کام نہیں بلکہ ایک مشن ہے: مورمو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.