اتوار, جولائی 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پلوامہ، گاندربل اور ہندواڑہ میں شبانہ تصادم آرائیاں۴جنگجو ہلاک‘ ایک گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-12
in تازہ تریں
A A
کولگام میں سرپنچ ہلاک

Firing

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر/۱۲مارچ
جنوبی ضلع پلوامہ ، وسطی ضلع گاندربل اور ہندواڑہ میں شبانہ تصادم آرائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے جیش اور لشکر طیبہ سے وابستہ ۴جنگجووں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے چیوا کلان علاقے میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں ۲ جنگجو مارے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ جیش سے وابستہ ہے اور اُن کی تحویل سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
ادھر درمیانی رات کو راجوار ہندواڑہ میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ تو اسی دوران خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی ۔
ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ۔اُن کے مطابق کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک جنگجو مارا گیا۔
دریں اثنا وسطی ضلع گاندربل کے نونر علاقے میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائی میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوزجاری ہے ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات کو جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر میں تین مقامات پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران جیش اور لشکر طیبہ سے وابستہ 4 ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
کمار نے بتایا کہ چیوا کلان پلوامہ میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں ممنوع تنظیم جیش سے وابستہ دو ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
اُن کے مطابق گاندربل اور ہندواڑہ میں دو جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ وسطی ضلع گاندربل کے نونر علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
آئی جی کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ تصادم آرائی کے دوران ایک سرگرم ملی ٹینٹ کوبھی زندہ گرفتار کیا گیا ہے ۔
ادھر پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے ۔
بتادیں کہ جمعے کی شام کو کولگام میں مشتبہ جنگجووں نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ دو روز قبل کھنموہ سری نگر میں بھی پی ڈی پی سے وابستہ ایک سرپنچ کو گھر میں گھس کر فائرنگ کی گئی جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے گزشتہ روز جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا تھا کہ کشمیر میں ملی ٹینٹوں کا گراف کافی نیچے آیا ہے ۔
دلباغ نے کہاکہ وادی میں جتنے بھی ملی ٹینٹ سرگرم ہیں اُن کو ٹریک کرنے کی خاطر ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور بہت جلد وادی کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں کا رخ

Next Post

مودی کا خواب پورا ہورہاہے…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
سچ تو یہ ہے

مودی کا خواب پورا ہورہاہے…

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.